پوچھا: میمن برادری کا نام میمن کیسے پڑا؟
فرمایا: گورا یہاں سے جانے کے لئیے نہیں آیا تھا وہ تو حالات ایسے ہوگئے کے جانا اسکی مجبوری بن گیا، گورے نے ہر ہر علاقے کے لوگوں پہ ریسرچ کی تھی اور انکی سائکی کے لحاظ سے ہی وہ انہیں ٹریٹ کرتا تھا یہ ایک گورے کی ہی ریسرچ تھی جسکے بعد اس نے اس قوم کا نام میمن رکھا، معنیٰ کیا ہیں میمن کے؟ میمن انگریزی زبان کا لفظ ہے اسکے معنیٰ ہیں پیسے کو خدا ماننے والے، پیسے کو پوجنے والے، پیسے کو خدا کے برابر درجہ دینے والے۔
پوچھا: ہمارے سیاستدانوں اور نام نہاد مذہبی رہنماوں کی پسندیدہ بک کونسی ہے؟
فرمایا: چیک بک۔
پوچھا: فرقہ اور دکان میں کیا فرق ہےِ؟
فرمایا: دونوں کا کام ہی بیچنا ہے، دکان میں تو پھر بھی چیز ایمان کے ساتھہ بیچی جاسکتی ہے لیکن فرقہ میں صرف ایمان بیچا جاتا ہے۔
پوچھا: مصلحت اور بےغیرتی میں کیا فرق ہے؟
فرمایا: مصلحت جہاں ختم ہوتی ہے وہیں سے بے غیرتی شروع ہوتی ہے۔
پوچھا: سب سے اچھے دوست کو کیسے دیکھتے ہیں؟
فرمایا: میں یہ تو نہیں کہتا کے اسکی دوستی سے زندگی میں سالوں کا اضافہ ہوجاتا ہے لیکن اتنا ضرور کہوں گا کے اسکی دوستی سے سالوں میں زندگی کا اضافہ ضرور ہوجاتا ہے۔
پوچھا: یہ ہر اشتہار میں عورت کا وجود کیوں شامل ہوتا ہے؟
فرمایا: جنہیں اعتراض ہے وہ خود جنت کی تشہیر کے لئیے عورت ( حور ) کے محتاج ہیں۔
پوچھا: پاکستان میں اچھا کون ہےِ؟
فرمایا: جو نسبتاَ کم برا ہے، ایماندار کون ہے؟ جو نسبتاَ کم بےایمان ہے، غیرتمند کون ہے؟ جو نسبتاَ کم بےغیرت ہے، مظلوم کون ہے؟ جو نسبتاَ کم ظالم ہے، عالم کون ہےِ؟ جو نسبتاَ کم جاہل ہے، حساس کون ہے؟ جو نسبتاَ کم بےحس ہے، سخی کون ہے؟ جو جتنا بڑا لٹیرا ہے وہ اتنا ہی بڑا سخی ہے۔
اچھا تو ایسے گھٹیا معاشرے میں لوگ زندہ کیسے ہیں؟ تم انہیں زندہ سمجھتے ہو؟ ارے یہ سب تو کب کے مر چکے ہیں بس اپنی اپنی باری پہ دفن ہونے کا انتظار کررہے ہیں.
پوچھا: اسلام کا قلعہ، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں چوروں کی تعداد کتنی ہے؟
فرمایا: یہ مت پوچھو چوروں کی تعداد کتنی ہے یہ پوچھو کتنے چور نہیں ہیں، پاکستان میں جتنے بھی لوگ کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں سوائے چند ملٹی نیشنل کمپنیز کو چھوڑ کے سب کے سب چور ہیں سب چوری کی ونڈوز استعمال کرتے ہیں کتنے لوگ ہونگے جو باقائدہ لائسنس لے کر ونڈوز انسٹال کرتے ہونگے؟ دو سو انسٹھہ ڈالر پلس ٹیکس، یہ قیمت بنتی ہے ونڈوز کے لائسنس کی کتنے لوگ ہیں جنہوں نے یہ قیمت ادا کی ہےِ؟
اچھا تو پھر تو میں بھی چور ہوا آپ بھی چور ہوئے، ارے کہا تو ہے ہم سب چور ہیں ہم سب میں میں بھی آگیا تم بھی آگئے، اچھا تو پھر یہ جو بڑے بڑے عالم حضرات بڑے بڑے مدرسے نیٹ پر قرآن اپ لوڈ کرتے ہیں اور اسکا ترجمہ کرتے ہیں، احادیث مرتب کرتے ہیں، دینی مسائل کے حل تجویز کرتے ہیں، نیٹ کے زریعے اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں یہ سب چوری کی ونڈوز پر ہی کر رہے ہیں؟ ہاہاہاہاہاہا سارے سوالوں کے جواب میں ہی دوں کیا کچھہ کشٹ خود بھی اٹھا لیا کرو۔

معاف کیجیے گا.. میں تعریف کیے بغیر نہیں جاسکتا..
یہ آپکی زرہ نوازی ہے آبو فارس صاحب۔
بہت اجھے
میں میکنتوش استعمال کرتا هوں
ایک بار پھر آپ نے لوگوں کی ہلادی ہیں۔۔۔۔۔۔۔
بنیادیں
عبداللہ بھائی، حقیقت تلخ ہوتی ہے مجھے بھی لکھتے ہوئے افسوس ہوتا ہے کیا کروں یہ ہی سب حقیقت ہے۔
ہا ہا ہا، بڑے دن بعد کسی بلاگ پہ بے اختیار تبصرہ کرنے کو دل چاہا۔۔
عنیقہ صاحبہ، آپکو تحریر پسند آئی یہ میرے لئیے خوشی کی بات ہے، پسندیدگی کا بہت شکریہ۔
Buhut hoob……
جواد بھائی پزیرائی کا بہت بہت شکریہ۔
بہت عمدہ جناب۔۔۔ بہت اعلیٰ۔۔۔ بلکل درست نشاندہی کی ہے آپ نے ہمارے معاشرے کی۔۔۔
عمران بھائی تحریر کی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ۔
ایک معروف کالم نگار حسن نثار بھی کچھ اسی انداز سے لکھتے ہیں۔
اسد بھائی درست فرمایا آپ نے۔
باقی کا بلاگ بہت اچھا ہے۔۔۔ بہت پسند آیا ۔ تاہم میمن برادری کے بارے میں آپ کے خیالات سے متفق نہیں ہوں۔ ہمیں کسی بھی قوم یا برادری کو اجتماعی طور پر لعن طعن نہیں کرنا چاہئے۔ نہ سارے مسلمان پاک صاف ہیں، نہ سارے ہندو خبیث ہوتے ہیں۔ اسی طرح سارے کے سارے میمنوں کو پیسے کا پجاری قرار دینا مناسب رویہ نہیں ہے۔
اس پہلے سوال کو نکال دیں تو آپ کا بلاگ بہت شاندار ہے۔
سفیر بھائی آپکو مغالطہ ہوا ہے، میں نے کسی کے بھی تذلیل کی نیت سے نہیں لکھا ہے، میں نے محض معلومات شئیر کرنے کی نیت سے لکھا ہے، اس میں برا ماننے والی کوئی بات نہیں ہے یہ محض ایک انفارمیشن ہے، اس سچائی کو جاننے کے لئیے آپ آکسفورڈ ڈکشنری کا ایڈیشن ایٹ دیکھہ لیجئیے اس میں لفط میمن کے معنیٰ درج ہیں، باتی میمن حضرات تو بہت ہی اچھے اور پرامن لوگ ہوتے ہیں انتہائی شریف لوگ ہوتے ہیں اپنے کام سے کام رکھنے والے، میں نے کسی اور نیت سے نہیں لکھا تھا ایسا۔
بہت خوب۔۔۔۔