دنیا بے معنی ؟.. صرف آخرت کی فکر ؟


سعودی عرب میں حج کے دنوں میں عربوں روپے مالیت کے جن جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے .. وہ انڈیا .. آسٹریلیا سے امپورٹ ہوتے ہیں ..دونوں غیر مسلم ممالک ہیں ..اگر یہ بھاری منافع غیر مسلموں کو معاشی طور پر مزید مظبوط بناتا ہے تو کیا ڈیڑھ عرب مسلمانوں میں سے ڈیڑھ دو کو بھی یہ سوچنا نہیں چاہئیے کہ مناسب منصوبہ بندی کر کے یہ منافع مسلمانوں تک کیسے پہنچایا جائے ؟ ہم ٹیکنالاجی کے میدان میں تو ان کے محتاج ہیں لیکن کیا ہم دنبے ، بکرے اور بھیڑیں بھی پیدا نہیں کر سکتے اپنے ملک میں .؟ اگر غور کیا جائے تو نماز کے مصلوں سے لے کرتسبیح تک عربوں ڈالرز کا وہ سب سامان بھی غیر مسلم ممالک کا ہوتا ہے جو حاجی صاحبان بڑے اہتمام سے خرید کر برکت کے لئے اپنے عزیزوں میں بانٹتے ہیں .. یہ برکتیں 90% میڈ ان کوریا، میڈ ان تائیوان اور میڈ ان چائنا کی ہوتی ہیں ..جنہیں ہم عقیدت سے لے کر رکھتے ہیں ..
سعودی عرب اگر یہی تجارت سلیقے سے آرگینائیز کر کے مسلمان ملکوں سے کرے تو ہم جیسے بہت سے غریب ممالک کا بھلا ہو سکتا ہے.. لیکن ہم اس قدر ثواب اورینٹد ہو چکے ہیں کہ ہمیں زمینی حقائق اور حساب کتاب بھی سمجھ نہیں آتے .. دین اور دنیا میں بھی توازن ، اعتدال ، میانہ روی ہی پسندیدہ ہے ..آخرت صرف موت کے بعد شروع نہیں ہوتی زندگی کا ہر پل آخرت میں شامل ہے ..اور دنیا کو حقیر کہنے اور سمجھنے والوں کو یہ جان لینا چاہیئے کہ اگر دنیا اتنی ہی بے معنی ہوتی تو ہمارے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم ..نے کفر کے مظالم سے شب ابی طالب تک ، طائف کے پتھراؤ سے لے کر خندقیں کھودنے تک ..یہ سب سہا تو کس لئے ؟ قرآن کہتا ہے بے شک تم ہی غالب ہوگے اگر تم مومن ہو تو ..تو یہ دنیا میں غالب آنے کی بات ہے ..مریخ عطارد یا چاند پر نہیں اور جنت دوزخ میں تو غالب آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ..وہ تو ہے ہی مسلمانوں کے لئے ..
مومن کی فراست سے ڈرنے کا حکم ہے .. گزشتہ چند صدیاں یہ ثابت کر رہی ہیں ہماری سوچ انداز ، مذہب کی تشریح کس قدر غلط ہے .. اب اسے تبدیل کرنے اور عصر حاضر کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کا وقت ہے ..

http://urdu.rasoulnews.com/news/Details.asp?Index=4374&activestatecode=13

Advertisements
This entry was posted in مذہب. Bookmark the permalink.

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s