نظام تعلیم یا نظام تقسیم …


کراچی امریکن اسکول .. یہ اسکول کراچی میں امیر خسرو روڈ پر واقع ہے.. یہاں پاکستان کے امراء ، وزراء .. سفیروں اور دوسرے غیر ملکی بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں اور انٹر نیشنل نصاب پڑھتے ہیں .. اس میں کلاس 2 کے بچے کی ماہانہ فی 60000 اور سالانہ فی 8 لاکھ روپے ہے ..
کتنی افسوسناک بات ہے کہ حکمران طبقہ اپنے بچوں کو تو بہترین تعلیم اپنے ہی ملک میں فراہم کرتا ہے لیکن غریب کے بچے کو اوسط درجے کی تعلیم بھی مہیا نہیں کرتا ..
ہم آج بھی بنیادی مسائل کا حل ڈھونڈنے میں بری طرح ناکام ہیں تو اس کی وجہ ہمارے حکمرانوں کی نالائقی ہی نہیں بلکہ بددیانتی بھی ہے ..
جناح سے لے کر اقبال تک ، فیض سے لے کر صادقین تک ، نصرت فتح علی سے ڈاکٹر عبدالسلام تک ،سعادت حسن منٹو سے ایدھی تک یہ بڑے لوگ صرف متوسط اور محروم طبقات سے ہی طلوع ہوئے ..اگر اتنے نا مساعد حالات مین کمیوں کی یہ پرفارمنس ہے تو یکساں مواقع ملنے پر یہ کمی کیا کچھ نہ کرتے ..
ایک ہی صف میں کھڑے کرنے والے محمود ایاز والے اقبال کے شاہینوں کو ان لوگوں نے ٹاٹ کے اسکولوں میں گھسیڑ کر الف سے انار ب سے بکری پر لگا دیا ..اور اپنی اوسط درجے سے بھی کم اولادوں کو بہتر نصاب ، بہتر استاد ، بہتر ماحول مہیا کیا ..
انلوگوں نے جناح کے قول اتحاد ، تنظیم ،یقین محکم کے اصول پر عمل پیرا ہونے کے بجائے اس کی دھجیاں اس طرح بکھیریں کہ قوم کے بچوں کو متحد کرنے کے بجائے منتشر کر دیا.. کچھ کو مدرسوں میں جھونک دیاکچھ کو ٹاٹ اسکول کی نذر کر دیا کچھ کو پبلک اسکولز کے سپرد کر دیا، کہیں کیڈٹ اسکولز کہیں امریکن اسکولز.. مدرسوں نے تو پگڑیوں کے رنگ بدل کر معصوم ذہنوں کو الگ الگ کر دیا.. علامہ اقبال فرما گئے تھے ک ” ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے” ہم ایک ہونے کے بجائے طبقوں اور فرقوں میں بٹ گئے ..
اب غریبوں کو بھی گود ے گور تک علم حاصل کرنے کا حکم تھا .. اس حکم سے جبری محرومی ایسے ہی ہے جیسے حکومت حج کرنے پر پابندی لگا دے.. اگر حج کا حکم ہے تو تعلیم حاصل کرنے کا بھی حکم ہے.. ہمارا نظام تعلیم دراصل نظام تقسیم ہے ..

Advertisements
This entry was posted in افسوس. Bookmark the permalink.

9 Responses to نظام تعلیم یا نظام تقسیم …

  1. ڈفر - DuFFeR نے کہا:

    میرے خیال میں
    جس نے اوپر پہنچنا ہوتا ہے وہ پہنچ ہی جاتا ہے
    اکثریت کو غریبی کے رغڑے ہی پالش کرتے ہیں
    اوپر والے طبقے میں تن آسانی در آتی ہے

  2. لازمی نہیں ھے جی۔کہ اچھے اچھےا سکولوں میں اچھے اچھے دماغ پرورش پائیں۔ زرداری صاحب بھی ایسےھی سکول کے پڑھے ھوئے ھیں۔شوکت عزیز صاحب ایسے سکول کے نکلے ھوئے نہیں تھے۔بحرحال آپ کی بات بجا ھے۔کہ تعلیمی نظام کا ستیا ناس ھو چکا ھے۔بی اے پاس بچے کو اگر مذاق میں کوئی شعر سنا دیں تو ٹکر ٹکر منہ دیکھا رھا ھوتا۔

  3. Usama Bin Ladin نے کہا:

    Ahan you are right yahan to taat pe beth k parhna parta ha aap ne sirf ek school ka Estimate laga k poore pak ko yahan describe kar dia… aur sab log awaein hi hai jitna bare school men parhenge itne hi inki zahniyat gandi hoti jaye gi.. itne blog likhne se behter hai k hum vote dena band kar den aur ye appeal tamam pakista se ha

  4. پھپھے کٹنی نے کہا:

    جب بھی ميں پاکستان آنے کا ارادہ کرتي ہوں آپ لوگ ايسی باتيں کرکے توڑ ديتے ہيں

  5. fikrepakistan نے کہا:

    ڈفر : سو میں سے کوئی ایک دو ہی ہونگیں جو نا مساعد حالات میں بھی اوپر آتا ہوگا ۔۔ مواقع ملیں تو بہت سے لوگ آ سکتے ہیں ۔۔ اور دوسری بات کہ بہت سے گاؤں دیہات آج بھی ایسے ہیں جہاں لوگ مسلمان تو کہلاتے ہیں لیکن نماز تک نہیں پڑھنا آتی اتنی جاہلیت ہے ۔۔ اگر تعلیم حاصل کرنا ان کی پہنچ میں ہو تو کچھ تو پتا چلے ان کو دین و دنیا کا ۔۔

    یاسرخوامخواہ جاپانی : میں نے یہ نہیں کہا کہ وہاں اچھے دماغ پرورش پاتے ہیں ۔۔ بلکہ اچھے دماغ زیادہ تر نچلے طبقات میں ہی نظر آتے ہیں۔۔۔

    Usama Bin Ladin :تمام پاکستانی اتنے اچھے ہیں کہ اپیل سن کر وہٹ نہ دیں ؟

    پھپھے کٹنی : ہاہا۔۔ آپ آجائیں ۔۔ ایسی باتیں تو ہوتی ہی رہتی ہیں ہمیشہ ۔۔

  6. Usama Bin Ladin نے کہا:

    Fikre pakistan.. ahan janb itne ache nhi ha to bhugto loadshedding.. yahan to zulm ki inteha hai pani b hamara lkn light nhi milti.. aur aatha hamara nhi ha to woh b humen nhi milta.. jo peshawar men khud ban jata ha woh direct afghanistan export kar dete hai.. kis kis baat k lye rona dhona?? hmmmmm

  7. جوانی پِٹّا نے کہا:

    بچوں کو استادوں نے پڑھانا ھوتا ھے۔
    اتنی فیس اس لیے ھوتی ھے کہ اچھے استاد ہائر کیے جاسکیں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s