فقیر نہ ہوں تو امیر کیسے ہوں ..


دو دن پہلے شام کی بات ہے ایک مارکیٹ تک کام سے جانا ہوا .. وہاں پر دو تیں ٹو ان ون ( خواجہ سرا ) .. اپنے مخصوص انداز میں لوگوں کو پکڑ پکڑ کر مانگتے نظر آئے .. ان میں سے ایک میرے پاس بھی آیا اس نے اسٹائلش سا سوٹ پہنا ہوا تھا اور خوب میک اپ کیا ہوا .. میں نے پرس سے دس روپے نکال کر اس کو دیئے .. دس روپے پر اس نے برا سا منہ بنیایا اور کہا باجی یہ کیا کوئی بڑا نوٹ دو نا .. پہلے تو میں نے باجی کہنے پر حیرانی سے اسے گھورا اچھا خاصا بڑا تھا اور باجی 😕 .. پھر سوچا چھوڑو باجی کہے یا آنٹی مجھے کیا کرنا ہے .. ( مجھے امی کی بات یاد آئی کہ ان لوگوں کو واپس نہیں کرنا چاہیئے معصوم ہوتے ہیں بد دعا بھی لگ جاتی ہے ).. میں نے پھر پرس میں جھانکا کہ کوئی بیس پچاس ملیں تو دے کر جان چھڑاؤ ں.. لیکن سو روپے نظر آئے .. سوچا یہ تو پورے ہی رکھ لے گا اتنے کیوں دوں . 😛 .. میں نے کہا اتنے ہی ہیں نہیں لینے تو آپ کی مرضی .. اور آگے بڑھ گئی وہ شاپ تک میرے ساتھ ساتھ آیا میں نے وہ ہی دس روپے بڑھائے تو بادل ناخواستہ منہ بناتے ہوئے اس نے لے ہی لئے .. اور میں نے سکھ کی سانس لی .. دوپٹے رنگنے والے سے دوپٹے لینے تھے ان موصوف نے ابھی تک رنگے ہی نہ تھے . 🙄 . میں نے بے زاری سے باہر نکل کر بھائی کی تلاش میں نظر دوڑائی جو پارکنگ کی جگہ ڈھونڈنے گیا تھا اور ابھی تک غائب تھا .. اتنے میں وہ ٹو ان ون پھر میرے پاس آیا کہ اب تو کھلے مل گئے ہونگے پیسے اب تو کوئی بڑا نوٹ دے دو .. میں نے کہا میرا تو کام ہی نہیں ہوا کھلے بھی نہیں ہوئے .. بولا ایسی کیا بات ہے میں دیتی ہوں نہ کھلے آپ کو کتنے کا چاہیئے .. مین نے کہا 5000 کا چاہیئے .. ( جان چھڑانے کے لئے سوچا اتنے شاید نہیں ہونگے اس کے پاس ) لیکن میری غلط فہمی فوراً ہی دور ہوگئی جب ان نے جھٹ سے پرس کھولا اور کہا کہ لاؤ باجی میرے پاس کھلے ہیں میں دیتی ہوں .. اس کا پرس پورا مختلف قسم کے نوٹوں سے بھرا ہوا تھا 😯 جس میں لال ہرے نیلے سب ہی نوٹ تھے تقریباً.. میں نے حیرانی سے کہا کہ اتنے پیسے تو ہیں آپ کے پاس پھر بھی مانگ رہے ہیں .. یہ سنتے ہی اس کی ٹون فوراً بدل گئی اور میسنی صورت بنا کر بولا کہ مجبوری ہے جی ایسے تو نہیں مانگتی میری دوست ہسپتال میں ہے اس کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے .. اس لئے مانگ رہی ہوں مدد کر دو غریب کی .. اس ہی وقت بھائی آتا ہوا نظر آیا تو میں اس کے پاس جانے لگی بولا اتنی دیر ٹائیم ضایع کیا , دیا بھی نہیں.. اتنے میں تو اور کتنے پیسے مل جاتے .. مجھے ہنسی آئی واقعی ٹائیم تو ضایع کیا تھا ( رنگ والے نے میرا ٹائیم ضایع کیا تو مجھے بھی برا لگا تھا نہ اس کو بھی ایسے ہی لگ رہا ہوگا..:) ) میں نے بھائی سے کہا پچاس روپے ہیں تو دو .. شکر اس کے پاس تھے وہ لے کر اس کو دیئے تو دعائیں دیتا ہوا چلا گیا.. میں نے بھائی کو بتایا اتنے سارے پیسے تھے اس کے پاس پھر بھی مانگے جاتے ہیں جب تک دو نہیں جان نہیں چھوڑتے .. بھائی بولا کہ فقیر ہیں جب ہی تو امیر ہیں .. فقیر نہ ہوں تو امیر کیسے ہوں .. 😎

Advertisements
This entry was posted in کچھ ہلکا پھلکا۔۔. Bookmark the permalink.

8 Responses to فقیر نہ ہوں تو امیر کیسے ہوں ..

  1. آپ بڑی سخی ھو۔ہمیں بھی دس بیس لاکھ جاپان بیجھ دیں۔اللہ بھلا کرے گا۔پیسے تو بہت ہیں۔کیا کریں عادتاں پاکستانی فقیروں جیسی ہیں۔ارےنہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میک اپ نہیں کرتا۔

  2. عثمان نے کہا:

    ویسے تمام باتیں ایک طرف۔ ۔ ۔ ۔ خواجہ سراؤں کی حالت پاکستان میں بہت بری ہے۔ یقین مانیے اگر یہ لوگ مانگیں نہ تو اور کیا کریں؟ معاشرے کا ہر فرد ان کا تمسخر اڑاتا ہے۔ بلکہ نفرت کرتا ہے۔ ان لوگوں نے اپنی قسمت اور اپنا جسم خود تو نہیں بنایا۔ اللہ ہی کی دیں ہے۔

    اور وہ پچھلی پوسٹ پر میں نے ایک کمنٹ چھوڑا ہے۔ اردو لکھنے اور فونٹ بہتر کرنے کی تمام ہدایات بلال صاحب کے اس کتابچہ میں مل جائیں گی۔

    آپ اچھی بلاگر ہیں اور کافی پوٹینشل ہے۔ جاری رکھئے!

  3. عثمان نے کہا:

    ویسے خواجہ سراؤں کی پاکستان میں حالت زار اور حقوق تلفی پر بھی مجھے ایک پوسٹ لکھنی پڑے گی۔

  4. fikrepakistan نے کہا:

    یاسر : سخی ہوتی تو اس کو سو روپے نہ دے دیتی ۔ 😛 ۔ اور بیس پچاس لاکھ جس کے پاس ہوتے ہیں وہ سخی نہیں ہوتے ۔۔ کنجوسی کر کر کے اتنے پیسے بنائے ہوئے ہوتے ہیں ۔۔ 🙂
    اچھا ہوا بتا دیا کہ میک اپ نہیں کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 😛

    عثمان :۔۔ ان لوگوں کی حالت زار کا اندازہ ہے جب ہی تو مدد کر بھی دیتے ہیں ۔۔۔ پیشہ ور فقیروں کو تو میں ہرگز نہیں دیتی ۔۔ لیکن ان لوگوں کو منع نہیں کرتی ۔۔

    آپ کی مدد کا شکریہ ۔۔ اردو انسٹال کرنے کے لئے ونڈوز کی سی ڈی چاہیئے اور وہ فی الحال میرے پاس نہیں ہے ۔۔ اس لئے ابھی ایسے ہی کام چلا رہی ہوں ۔۔

    اچھی بلاگر تو خیر میں ہرگز نہیں ہوں ۔۔ 🙂 آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔۔

    • عثمان نے کہا:

      ونڈوز کی سی ڈی آپ کے پاس نہیں؟؟
      تو یہ کمپوٹر کیا پٹھان سے لیا ہے؟۔۔۔۔مم۔۔۔میرا مطلب ہے کہ ونڈوز کی سی ڈی تو کمپیوٹر خریدتے ساتھ ملتی ہے۔ خیر مجھے نہیں معلوم پاکستان میں کیا چل رہا ہے۔

      • ڈفر - DuFFeR نے کہا:

        پاکستان میں لودشیڈنگ چل رہا ہے
        گھڑی گھڑی پاکستانیوں پہ کرنٹ گرانا شروع کر دیتے ہو تم سارے ولیتیے

  5. ڈفر - DuFFeR نے کہا:

    مجھے تو ایک جملے میں موجود دو باتیں ہی نی ہضم ہو رہیں
    "معصوم ہوتے ہیں” ، "بد دعا بھی لگ جاتی ہے”
    :s

  6. fikrepakistan نے کہا:

    عثمان : کمپیوٹر ہم نے 2004 مین لیا تھا تب یقیناً سی ڈی ملی ہوگی پر اب تک اس کے بعد کئی اور سی ڈی آ چکیں اور خراب بھی ہو چکیں ۔۔اب تو ادھار لے کر بھی گذارہ ہو جاتا ہے ۔۔ 😛 آپ کو ایسا کیوں لگا کہ مین نے ابھی کمپیوٹر لیا ہے ۔۔؟ 🙂

    ڈفر یہ تو پتا نہیں کہ بددعا لگتی ہے کہ نہیں ۔۔ پر ہم نے اپنے بڑوں سے یہی سنا ہے کہ ان کی مدد کر لینی چاہیئے واپس نہیں کرنا چاہیئے ۔۔
    ہمارے معاشرے میں ان لوگوں کو کوئی حقوق حاصل نہیں نہ روزگار کے مواقع۔۔ اگر اس ہی طرح تھوڑی خوشی ہم ان کو دے دیں تو کیا جاتا ہے ۔۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s