طوفان کا پیش خیمہ خاموشی یا ….


ایک مشہور کہاوت ہے کہ خاموشی طوفان کا پیش خیمہ ہے لیکن اکیسویں صدی کے آتے ہی لگتا ہے پرانی کہاوتوں کی بھی واٹ لگ گئی ہے .. محکمہ موسمیات کی طرف سے کراچی میں سمندری طوفان کے آنے کی اطلاع موصول ہوتے ہیں ہمارے میڈیا نے اس بارے میں اس طوفانی رفتار سے خبریں نشرکرنا شروع کردیں جیسے کہ طوفان ابھی آ رہا ہو .. بدھ کے دن سب نیوز چینلز یہ خبر سناتے رہے کہ طوفان جمعہ کو پاکستان کے ساحلوں سے ٹکرائے گا اور جمعرات کے دن تیز آندھی کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائےگا .. نیز یہ کہ درجہء حرارت کے زیادہ ہونے کے باعث طوفان کی شدت میں کمی آنے کا امکان نہیں اور یہ "کیترینہ” اور پچھلے آنے والے طوفانوں سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا . 😐 . اب جمعرات کی صبح ہوتے ہی میرے جیسے ڈرپوک ذرا سے کھٹکے پر بھی اٹھ اٹھ کے دیکھیں کہ آ تو نہیں گئی آندھی .. لیکن یہ کیا اس دن تو تیز دھوپ ہی چھائی رہی بادلوں کا دور دور تک نام و نشان نہیں تھا جبکہ دوپہر کو کہا جا رہا تھا کہ شام تک کالے بادل کراچی پر چھا جائیں گے .. بقول شاعر

غضب کیا جو تیرے وعدے پر اعتبار کیا
تمام رات قیامت کا انتظار کیا… 🙄

میری پھپھو کا بیٹا جو 13 سال کا ہے اس کو پہلے طلعت حسین کی واپسی کی فکر لاحق تھی .. پھپھو کو طلعت حسین کافی پسند ہے تو انہوں نے طلعت حسین کی حراست کی خبر سن کر کچھ ری ایکٹ بھی اس طرح کیا کہ
شانی : ( ان کا بیٹا ) . ہمارے طلعت حسین کو بدتمیز اسرائیل نے پکڑ لیا ہے .. 😦 👿
اب تو شانی اور اس کی اماں کی نظر نیوز پر ہی کہ کب طلعت حسین کی واپسی ہوتی ہے .. اتنے میں طوفان کی خبریں بھی زور شور سے آنے لگیں .. اور شانی میری طرح ڈرپوک اس کو دوسری فکر بھی لاحق ہوگئی ..
پرسوں شام کو پھپھو جب نیند سے جگانے لگیں اس کو تو وہ آنکھیں کھولنے سے پہلے ہی نیم غنودگی میں پوچھنے لگا
امی ! آپ کا طلعت حسین آ گیا ؟
امی! سب خیریت ہے نہ طوفان تو دور ہے نہ ابھی ؟
پھپھو نے کہا کیا ہوا ہے بیٹا کوئی نہیں آ رہا طوفان چلو تمہیں سمندر دکھا کے آتی ہوں کچھ نہیں ہے وہاں .. پھر انہوں نے مجھ سمیت سب بھانجیوں بھتیجیوں بھانجوں اور بھتیجوں کے فون کھڑکائے کہ سی ویو چلتے ہیں ..
رات کے دس بجے تھے اور نیوز آ رہی تھی کہ ” طوفان کراچی سے قریب تر لوگوں میں سراسیمگی پھیل رہی ہے ” ساتھ ہی یہ بھی بتا رہے تھے کہ اب ہفتے کو طوفان ٹکرائے گا .. اب سمجھ نہیں ا رہا تھا کہ یہ کتنا قریب تر ہے جو 48 گھنٹے لگیں گے آنے میں ..
خیر بجلی بھی نہیں تھی میرے بھائیوں نے کہا مٹی ڈالو بجلی پر سمندر پر جا کر قدرتی اے سی کے مزے لیتے ہیں ..دفعہ 144 کے باوجود میری آدھی فیملی ( میں نہیں ) رات 12 بجے سی ویو گئے .. وہاں جا کر مایوسی ہوئی ٹی وی پر دکھائی جانے جانے والی سمندر میں طغیانی کا کوئی اتہ پتہ نہیں تھا …پانی بھی زیادہ قریب نہیں تھا .. کافی لوگ آئے ہوئے تھے .. پانی میں جانے کی اجازت نہیں تھی لہٰذا دیوار پر بیٹھ کر ہوا کھاتے اور شانی کا ریکارڈ لگاتے رہے .. ( شکر میں نہیں گئی ورنہ میرا بھی لگاتے 😕 )
جمعے کے دن انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کینسل کئے گئے ممکنہ آندھی اور بارش کے پیش نظر لیکن جب پورا دن دھوپ اپنی تپش برساتی رہی تو وہ بچے کافی احتجاج کرتے پائے گئے جب کے پیپیرز روکے گئے تھے پہلے ہی بیچاروں کے امتحانات لیٹ ہوگئے تھے اب مزید ..
رات خبریں آ رہی تھیں کہ طوفان اب اتوار کو ٹکرائے گا اس کی شدت میں کمی آ گئی ہے( میڈیا والوں نے جتنا شورو ہنگامہ مچایا تھا اس سے گھبرا کر ہی کمی آئی ہوگی.. 😛 ) پھر بھی کافی سخت ہوگا اور ہفتے سے کراچی میں تیز ہوائوں اور بارش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا .. اس ہی وقت عنیقہ ناز کی یہ پوسٹ پڑھی انہوں نے اتنے مزے سے طوفان کے بارے میں لکھا تھا کہ پڑھ کے دل کو تسلی ہوئی کہ لوگ تو کوئی اس کو اتنا سیریس نہیں لے رہے .. 🙂
صبح کہا گیا کہ طوفان اب کیٹیگری ون میں ہے ..ابھی 4:30 دوپہر تک یہاں دھوپ اس ہی آب و تاب کے ساتھ موجود ہے بادلوں کا دور دور تک کا پتہ نہیں .. اللہ کرے کہ طوفان کی مزید شدت کم ہوجائے اور خیریت سے گذر جائے ..( آمین )

Advertisements
This entry was posted in میڈیا. Bookmark the permalink.

7 Responses to طوفان کا پیش خیمہ خاموشی یا ….

  1. بےفکر ھو کر سو جائیں۔طوفان آئے گا اور گذر بھی جائے گا۔آپ مزےسے سوتی رہیں۔
    سو دو سو بندے لے بھی گیا تو کیا۔بندوں کی کمی ھے کیا ہمارے پاس۔

    • DuFFeR - ڈفر نے کہا:

      آپ کو پتا کیا چلا کہ بھائی کون ہیں آب نے سو دو سو بندے بلی چڑھانے کے لیے پیش کر دیے
      ویری بیڈ
      آپ جیسے بندے سے یہ امید نہیں تھی
      آپ کے اندر بھی ایک پ۔۔۔ ط ۔۔۔ چھپا ہوا ہے

  2. DuFFeR - ڈفر نے کہا:

    او جی یہ طوفان شوفان کچھ نہیں ہوتے
    میڈیا کی ایسی باتوں پر جب دھیان دیا کریں جب باقی دنیا کا میڈیا بھی ایسی باتیں کر رہا ہو
    کیونکہ ہم سے گوروں کو جتنی مرضی دشمنی ہو
    ماحول سے متعلق خبر اور تجزیے ایک دم کریکٹ دیتے ہیں

  3. پ ۔۔ط بھائی ٹائپ کی کوئی چیز ھے کیا؟

  4. fikrepakistan نے کہا:

    یاسر خوامخواہ جاپانی :..مجھے نیند نہیں آتی ایسے موقعے پر اڑ جاتی ہے 😛
    اور اچھی اچھی باتیں نکالا کریں منہ سے سو دو سو بندے ہیں کیڑے مکوڑے تو نہیں جو لے جائے 😐 😕

    ڈفر : باقی کے دنیا کے میڈیا کی وجہ سے ہی دل کو تسلی تھی ورنہ ہمارے ہاں کے میڈیا نے تو ہراس پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔۔

  5. پھپھے کٹنی نے کہا:

    اچھا تو آپ فيميل ہيں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s