تھا جس کا انتظار ۔۔


گزشتہ ہفتے بھر سے میڈیا کے بارش بارش چلانے کے بعد کل بارش نے اپنا دیدار کروا ہی دیا ۔۔ اور ایسا کروایا کہ کیا کہنے ۔۔ 🙂 رات 12 بجے بادل گرجنا اور بجلی چمکنا شروع ہوئی پھر ہلکی بارش ۔۔صحیح کہتے ہیں جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ۔۔ 🙂 جب 2 بجے کے بعد تیز ہوائوں کے ساتھ بہت تیز برسات شروع ہوئی تو گرج چمک کم ہوگئی لیکن بارش اتنی تیز تھی کہ کچھ نظر نہیں آرہا تھا باہر ۔اس میں دو گھنٹے کے بعد کچھ کمی نظر آئی ۔۔نیوز کے مطابق 78 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔۔ میں سوچ رہی تھی کہ مزید ایک گھنٹہ اگر ویسے ہی رہتی تو جیو کی سیلابی ریلے بہنے والی بات درست ہو جاتی ۔۔
بجلی بارش کے شروع ہوتے ہی بند ہوئی اور صبح آئی ۔۔۔ ویسے اتنی بارش میں بجلی کا بند رہنا ہی ٹھیک ہے جو سسٹم ہمارے ہاں بجلی کا ہے فرسودہ اس میں بند رہنا ہی بہتر ورنہ اور نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے ۔۔
ابھی مزید ایسی بارشیں متوقع ہیں ۔۔۔اللہ پاک ان غریبوں اور مسکینوں پر رحم فرمائے ایسے موسم میں جو کچے گھروں میں رہتے ہیں ۔۔۔ ان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں ایسے لوگوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔
میں نے تصویریں تو لیں لیکن اندھیرے میں ٹھیک نظر نہیں آرہی بارش ۔۔

Advertisements
This entry was posted in متفرقات. Bookmark the permalink.

4 Responses to تھا جس کا انتظار ۔۔

  1. لگتا ھے کراچی کے گٹر ابل پڑے ھوں گئے۔کچی آبادی والے لوگ تو گھر میں سوئمینگ پول انجوائے کر رھے ھوں گئے۔اچھا ھے گرمی سے بے چارے تنگ آئے ھوئے تھے۔

  2. DuFFeR - ڈفر نے کہا:

    جیسی بھی ہیں تصویریں لگا دیں جی
    ہم بھی تو دیکھیں کہ ہمارے وطن میں بارش ہوئی ہے
    شائد اسی سے ہمارا دل یہاں کے گرم موسم میں تھوڑا سکون حاصل کر سکے

  3. jafar نے کہا:

    گرمی؟
    ناں‌یار۔۔
    24 گھنٹے اے سی میں‌گزار کے بھی گرمی
    ہاں‌ویسے بارش ہوجائے تو ہرج کوئی نہیں
    بندہ ذرا سینٹی مینٹل ہوجاتاہے

  4. fikrepakistan نے کہا:

    یاسر : 🙂

    ڈفر : وطن مین تقریباً ہر جگہ تو بارشیں ہو رہی ہیں آپ کس کونے میں رہتے ہیں جہاں نہیں ہوئی ابھی تک ۔۔ 😛

    جعفر : 24 گھنٹے بجلی کس جگے آتی ہے پہلے یہ بتائیں ۔۔ 🙄

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s