الوداعی پوسٹ ..


کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر میں مزید بلاگنگ جاری نہیں رکھ پاؤں گی .. کچھ اور فکریں سر پر منڈلا رہی ہیں لہٰذا فکر پا کستان چھوڑ کر ان فکروں کی فکر کرنی پڑے گی …لیکن یہ بلاگ رواں دواں رہے اس لئے اس کے اختیارات کسی اور کو سونپ دیئے ہیں .. اور وہ صبر والی پوسٹ لکھ کر بلاگ چلانے کی ابتدا کر چکے ہیں ..لیکن ابھی اس بلاگ دنیا سے آشنائی حاصل کرنے میں انہیں کچھ وقت لگے گا.. میری طرف سے اس بلاگ پر یہ آخری پوسٹ ہے .. دو مہینے اس بلاگ دنیا کے ساتھ گذار کر اچھا لگا .. معلومات میں کافی اضافہ ہوا اور کچھ باتیں جو پہلے سے پتا تھیں نئے انداز میں پتا لگیں .. شگفتہ ، عثمان ، عنیقہ ناز ، ڈفر اور سعدیہ سحر کے بلاگز میرے پسندیدہ بلاگز رہے :).. ڈفر کے کمینٹنے کا انداز اچھا لگا .. اور یاسر جاپانی کے پر مزاح کمینٹس بھی اچھے لگے( صرف میرے بلاگ پر نہیں سب کے بلاگز پر) 🙂 … اور جاتے جاتے ایک رسمی جملہ جو عموماً کہا جاتا ہے کہ اگر کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت…زندگی نے پھر کبھی موقع دیا تو پھر سے بلاگ بنانے کا سوچوں گی … اللہ پاک آپ سب کو خوش رکھے اور اس بلاگ دنیا کو اس ہی طرح رواں دواں رکھے .. اللہ حافظ..

Advertisements
This entry was posted in متفرقات. Bookmark the permalink.

8 Responses to الوداعی پوسٹ ..

  1. فی امان اللہ ۔۔۔اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے

  2. اللہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔۔۔آمین۔

  3. Md نے کہا:

    یہ تو پارٹ ٹائم جاب ھے اس میں استعفٰی کیسا ؟ فیصلہ آپکا ھے آپ بہتر جانتی ہیں -ھم دُعا گو ھیں کہ – آپکی تمام کی تمام زندگی ذھنی اور جسمانی صحت کے ساتھ خوش و خرم گزرے- آمین

  4. احمد بھائی کی اس دعا کے ساتھ آپ کو الوداع کہوں گا
    اللہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔۔۔آمین
    والسلام

  5. عثمان نے کہا:

    لگتا ہے کہ آپ کی شادی ہونے جارہی ہے کیونکہ ہمارے ہاں خواتیں جب بھی اس طح کوئی چلتا ہوا کام چھوڑ کر جاتیں ہیں تو اس کی وجہ عموماً یہی ہوتی ہے۔
    خیر
    اللہ آپ کو ڈھیر ساری خوشیاں دے۔ آمین

  6. fikrepakistan نے کہا:

    آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤن کے لئے بہت شکریہ اور آمین ۔۔ 🙂

    عثمان اتنا سمجھدار ہونا اچھی بات نہیں ہوتی ۔۔ 😛

  7. محب علوی نے کہا:

    لو کر لو بات ، دو ماہ ہی فکر پاکستان ہو سکی اور پھر اپنی فکر کرنی پڑ گئی نہ۔

    ویسے شادی کے بعد بھی کچھ عرصے کے بعد بلاگ پر کبھی کبھی پوسٹ کرنا ضرر رساں نہیں۔

    نئے صاحب کا تعارف تو ہونا چاہیے کچھ نہ کچھ

  8. DuFFeR - ڈفر نے کہا:

    او جی فکر ناٹ
    شادی کے تین چار ماہ میاں صاحب نے آپ کو خود کہنا ہے
    کوئی ایکٹیوٹی نہین ہے تمہاری
    فیر آپ نے پلٹ کے یہیں آنا ہے
    بلاگی دنیا کی چس اینج نی جاندی
    جب تک کے لیے اللہ حافظ اور دعائیں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s