امدادی کاروائیاں پارٹ ٹو


شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے. الله کے فضل و کرم سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے لوگوں کی طرف سے انسانیت کا درد رکھنے والے لوگ اپنی اپنی حثیت کے مطابق امداد دے رہے ہیں. آج سے ہم نے ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے موبائل کمیپ کا ہماری ویلفئیر سوسائیٹی کی والینٹرز ٹرک پہ ایکوچیمبر رکھ کے جس میں ملی نغمے چل رہے تھے ٹرک کے چاروں طرف امداد کی ترغیب کے لئے بینر آویزاں تھے۔ آج پہلا دن تھا ہم تقریباً بیس لڑکے اپنی اپنی گاڑیوں میں اس ٹرک کے ساتھ چل رہے تھے، آج ہم نے کراچی کے مشہور علاقے بہادرآباد کو کور کیا کمپیئرنگ کی زمہ داری مجھے سونپ دی گئی ہم مارکیٹس اور ہوٹلز کے باہر رک کر اسپیچ دیتے اور لوگوں کو اپنے مظلوم بھائیوں کی امداد کے لئے رازی کرتے الله کے کرم سے صرف تین گھنٹے میں پچسس ہزار مالیت کی امداد جمع ھوگئی جس میں کیش اور کھانے پینے کا سامان تھا لوگوں کا جذبہ دیدنی تھا یہاں تک کے ہمیں پھول بیچنے والی معصوم بچیوں نے بھی اپنی حثیت کے مطابق امداد دی بروقت اسپیچ کا فائدہ یہ ھوا کے لوگوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہم نے اور الله کے کرم سے انکا ضمیر جاگ بھی گیا۔ ایک فیملئ نے تو حد ہی کر دی وہ لوگ شاپنگ کرنے آئے ھوئے تھے انہوں نے جتنی بھی شاپنگ کی تھی وہ ساراے کا سارا سامان نئے کپڑے سارے ہمیں ڈونیٹ کر دیے، اب کل ہم طارق روڈ جائیں گے اور پھر کلفٹن حیدری اور تمام کراچی کی مارکیٹس کور کریں گے ہم نے یہ بھی طے کیا ہے کے ہمارے تمام والینٹرز اس بار عید اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ منائیں گے ہم سیلاب زدہ کسی شہر یا کسی گاوں میں منائیں گے اب کے عید ان کے ساتھ. تاکے ان لوگوں کو یہ احساس نہ ھو کے مشکل کی اس گھڑی میں ہم اکیلے ھیں، فلحال تو اتنا ہی ہے باقی کے حالات سے آپکو آگاہ کرتا رہوں گا انشااللہ.

Advertisements
This entry was posted in ہمارا معاشرہ. Bookmark the permalink.

12 Responses to امدادی کاروائیاں پارٹ ٹو

  1. اللہ آپ کی محنت قبول فرمائے
    اللہ بڑا مہربان ہے ۔ ہميں ٹرک صرف سامان لادنے کيلے لينا پڑتے ہيں باقی کام بغير سڑکوں پر پھرے ہو جاتا ہے ۔ امداد اسلام آباد سے لے کر امريکا تک سے خود بخود آ جاتی ہے ۔ اِن شاء اللہ چند روز بعد ميرا چھوٹا بھائی موقع پر امداد تقسيم کر رہا ہو گا

    يہ کرم ہے ہمارے اللہ کا ۔ ہم ميں ايسی کوئی بات نہيں ہے

    اللہ ہمارے گناہ معاف فرمائے اور سيدھی راہ پر چلنے کی توفيق عطا فرمائے

    • fikrepakistan نے کہا:

      افتخار صاحب آپ نے بلکل بجہ فرمایا کے یہ اللہ کا ہی کرم ھے ورنہ ھم میں ایسی کوئی بات نہیں ھے اللہ آپکو اور آپ کے بھائی کو بھی اجر عظیم عطا فرمائیں، آمین۔

  2. محب علوی نے کہا:

    خدا کرے آپ کی کوششیں مزید رنگ لائیں اور لوگوں کی زیادہ سے زیادہ مدد ہو سکے

  3. محمداسد نے کہا:

    کل رات کوئی دس گیارہ بجے کے قریب میں نے بہادرآباد کے قریب ایک ٹرک پر ‘اے وطن پیارے وطن’ نغمہ سنا اور نوجوانوں کو پاکستان کا جھنڈ تھامے دیکھا۔ البتہ وہ ٹرک بڑی تیزی سے گزرگیا جس کی وجہ سے اس پر لگے بینر پڑھ نہ سکا۔

    اگر وہ آپ کا ہی امدادی قافلہ تھا تو اللہ تعالیٰ آپ کی محنت قبول فرمائے۔ بہت سے لوگ اس میدان میں حوصلہ شکنی کریں گے، لیکن آپ ہر گز حوصلہ مت ہاریے گا۔

    • fikrepakistan نے کہا:

      اسد بھائی آپ نے بلکل صحیح پہچانا وہ ہمارا ہی امدادی قافلہ تھا، وی سرو یو ویلفئیر سوسائیٹی کراچی (رجسٹرڈ) یہ نام ھے ہمارے ادارے کا۔ اور آج ہم انشاءاللہ طارق روڈ کور کریں گے، میں اللہ کے فضل و کرم سے پچھلے پندراہ برس سے ویلفئیر کے کام سے منسلک ھوں اور اس کام کو میں عبادتوں کی عبادت سمجھ کہ کرتا ھوں اسلئیے کسی کی بھی تنقید کچھ نہیں بگاڑ پاتی اللہ کے کرم سے۔

  4. Usman نے کہا:

    بہت خوب!
    جزاک اللہ! امید ہے مزید تفصیلات شائع کرتے رہیں گے۔

    • fikrepakistan نے کہا:

      جی ضرور عثمان بھائی، کیونکے یہ وقت ھے ایک دوسرے کو ترغیب دینے کا تاکے ھم سب مل کر اپنے مصیبت زدہ بھائی بہنوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کر سکیں۔

  5. ABDULLAH نے کہا:

    اللہ آپ سب کی محنتوں کو قبول فرمائے،اور مصیبت زدگان کی مصیبتیں جلد سے جلد دور فرمائیں آمین
    بھائی آپ محتاط رہ کر کام کریں کیونکہ جانور ایک بار پھر پھر کراچی کا امن غارت کرنے اپنی اپنی کمین گاہون سے باہر نکل آئے ہیں!
    اللہ کراچی سمیت پورے پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین یا رب العالمین!

    • fikrepakistan نے کہا:

      صحیح کہا آپ نے عبداللہ بھائی، آج ھم طارق روڈ سے بوٹ بیسن تک گئیے مگر سب بند پڑا تھا اتنی بھی شرم اور غیرت نہیں ان لوگوں کو کے اتنا ہی سوچ لیں کے لوگ یہ سب ساری محنتیں کس کے لئیے کر رہے ھیں؟

  6. نغمہ سحر نے کہا:

    اللہ آپ کو ہمت اور طاقت دیے آپ اور اّپ کے ساتھی ایسی طرح مصیبت میں پھسے اپنے ہموطنوں کی مدد کرتے رہیں اور آپ پر یہ بھی فرض ہے کہ جو عطیات جمع ہوں وہ سہی مستحقین تک پونہچائیں ۔

    • fikrepakistan نے کہا:

      محترمہ حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ، امداد صحیح جگہ اور مستحق لوگوں تک پہنچے اس کے لئیے ہی تو ھم خود جارہے ھیں امداد لے کے ان متاثرہ علاقوں میں، اگر صرف فرض ہی ادا کرنا ھوتا تو ہم بھی اوروں کی طرح آرمی یا کسی جماعت کے حوالے کر دیتے یہ تمام امداد۔ ہمارے کام کرنے کے طریقے کو مزید جاننے کے لئیے ، ناقابل فراموش پندرہ دن، والی پوسٹ کا مطالعہ کریں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s