کنڈ ملیر


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ھے، پاکستان میں یوں تو اللہ کا دیا ھوا سب کچھ ھے قدرتی خوبصورتی میں بھی ھم کسی سے کم نہیں ہیں ضرورت ھے اپنی چیزوں کو اجاگر کرنے کی اور انکی حفاظت کرنے کی یہ دونوں ہی کام بدقسمتی سے ہم نہیں کرتے ورنہ یہ طے ھے کے اللہ نے کسی طرح کی بھی کمی نہیں رکھی، آج میں آپ سب کی توجہ ایک ایسے ہی مقام کی طرف مبذول کروانا چاہ رہا ھوں یہ مقام پرویز مشرف صاحب کے دور میں دریافت ھوا جسکا نام ھے کنڈ ملیر، کنڈ ملیر کراچی سے دو سو پچاس کلو میٹر دور ھے یہ بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے جو کے مشرف صاحب نے تعمیر کروائی تھی پر واقع ھے، یہ انتہائی خوبصورت مقام ھے آسمان سے باتیں کرتے پہاڑوں کے درمیاں واقع ھے اونچے اونچے پہاڑوں کے درمیان سے سانپ کی طرح لہراتی خوبصورت سڑکیں پہاڑ کیا ہیں ایسا لگتا ھے کے بہت بڑے بڑے دیو بانہیں پھیلائے کھڑے ہیں ہائی وے کے ساتھ ہی گرین سمندر کے پٹی چل رہی ھے یقین ہی نہیں آتا کے آپ پاکستان میں ہیں، اس مقام کا کسی لحاظ سے بھی یورپ کے ساحلوں سے موازنہ کیا جاسکتا ھے۔ میں یہاں چھہ بار وزٹ کرچکا ہوں مگر ہر بار ایسا ہی لگتا ھے کے پہلی بار آیا ہوں اکژ لوگوں کے دماغ میں بلوچستان کا نام آتے ہی خوف کی لہر دوڑ جاتی ھے مگر یہاں ایسا کچھ نہیں ھے جگہ جگہ فوج کی چوکیاں بنی ہوئی ہیں جو آنے والوں کی حفاظت پر مامور ہیں، یہ ہی راستہ گوادر پورٹ تک جاتا ھے سب سے پہلے کنڈ ملیر آتا ھے پھر اورماڑہ پھر پسنی اور پھر گوادر آتا ھے یہ خوبصورت مناظر کنڈ ملیر سے شروع ھو کر گوادر تک جاتے ہیں، کنڈ ملیر سے پندرہ کلو میٹر پہلے ایک مقام ھے ہنگلاج یہاں ہندوں کا تاریخی مندر ھے جو کے نانی کے مندر کے نام سے مشہور ھے یہاں ھر سال ہندو لوگ لاکھوں کی تعداد میں زیارت کرنے آتے ہیں غرض یہ کے کنڈ ملیر ایک بہترین تفریحی مقام ھے مجھے یقین ھے جو ایک بار جائے گا وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ یہاں میں کچھ تصویریں بھی پوسٹ کر رہا ہوں تاکے آپ کو کسی حد تک اندازہ ھو سکے مقام کی خوبصورتی کا۔

Advertisements
This entry was posted in کچھ اچھا سا. Bookmark the permalink.

3 Responses to کنڈ ملیر

  1. جاویداقبال نے کہا:

    السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    میرےملک کےحکمرانوں کواپنےچونچلوں سےفرصت نہیں تومیراملک تواتناخوبصورت ہےاوریہاں سیاحت سےاتنی رقم کمائی جاسکتی ہےجتنااس کابجٹ لیکن کوئی کرےتوپھرہےاس کےلئےپرائیویٹ سیکٹرکوآگےآناچاہیے۔

    والسلام
    جاویداقبال

  2. fikrepakistan نے کہا:

    بلکل بجا فرمایا آپ نے جاوید صاحب۔

  3. awazepakistan نے کہا:

    ہمارا ملک تو یورپ سے زیادہ حسین ہے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s