اقتباس (ہندی پنجابی ادب)


بچہ پٹ رہا تھا لیکن اس کے چہرے پر ندامت نہیں تھی ۔۔ وہ ایسے کھڑا تھا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ۔ عورت اسے پیٹ رہی تھی ۔

” جا ۔۔۔ جا کر جمعدار ہو جا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو بھی بھنگی بن جا ۔۔۔۔۔۔ تو نے ان کی روٹی کیوں کھائی ؟”

بچے نے معصومیت سے کہا ۔۔ ” ماں ! کیا ان کے گھر کا ایک ٹکڑا کھا کر میں بھنگی ہوگیا ؟”

” اور نہیں تو کیا ؟”

” اور جو کالو بھنگی ہمارے گھر میں پچھلے دس برسوں سے روٹی کھا رہا ہے ۔ وہ پنڈت کیوں نہیں ہوگیا ؟” بچے نے پوچھا ۔۔

ماں کا اٹھا ہوا ہاتھ ہوا میں لہرا کر رہ گیا ۔ وہ کبھی اپنے بچے کو دیکھتی ‘ کبھی اس کے ہاتھ میں پکڑا ہوا روٹی کا ٹکڑا ۔۔۔

(ہندی پنجابی ادب’بھوپندر سنگھ )۔

Advertisements
This entry was posted in کاپی پیسٹ. Bookmark the permalink.

7 Responses to اقتباس (ہندی پنجابی ادب)

  1. Aniqa Naz نے کہا:

    ااتنی مختصر کہانی میں ایک پوری تہذیب آگئ۔ واہ۔

  2. بھائی صاحب!
    آپ نے انہیں ادب کی حد تک دیکھ سن رکھا ہوگا شاید۔ مگر جن لوگوں نے انھیں حقیقی زندگی میں دیکھ رکھا ہے وہ گواہی دیں گے کہ چھوت چھات اور اعلٰی اور کمین کے بارے انکے نظریات کس حد تک خوفناک ہیں اور جب ایک مُسلے ملیچھ کی نوبت ہو تو انکی اعلٰی اور بااختیار کلاس کسقدر خونخوار ہوجاتی ہے بس اسکا آپ محض تصور ہی کرکستے ہیں۔

    ایسے میں "امن کیا آشا” جیسے ڈھکوسلے کھیلنے والوں کو لٹکا دینے کو دل کرتا ہے۔

  3. محب علوی نے کہا:

    بہت خوبصورت شیئرنگ ہے اور فکر انگیز بھی۔

  4. اس بندہ خاکی نے يہ سب کچھ ہوتا ديکھا ہے ۔ صرف بھنگيوں اور نيچ ذات ہندوؤں کے ساتھ نہيں مسلمانں کے ساتھ بھی ۔ اور اب بھی ہوتا ہو گا ۔ چاہے م لاکھ امن کی آشا کر ليں

    • fikrepakistan نے کہا:

      افتخار اجمل صاحب آپ نے بلکل صحیح فرمایا یہ نسلی تعصب صرف ہندوں میں ہی نہیں ھے یہ تو آج تک ہم مسلمانوں میں بھی ھے بات صرف محسوس کرنے کی ھے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s