مجھے تو کوئی پس پردہ دکھائی دیتا ہے


وہ کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے اچانک مسلم امہ کا شعور بیدار ہوگیا، کسی ایک ملک کی بات ہوتی تو سمجھہ میں بھی آتا ایسا کیا ہوگیا جسکی وجہ سے ایک ساتھ پوری مسلم امہ بیدار ہوگئی ھے؟۔

ہر اک شے میں تیرا ہی چہرہ دکھائی دیتا ھے
بتا،تجھے بھی کیا کوئی مجھہ سا دکھائی دیتا ھے
یہ کون ہے نظر امروہی کے پردے میں
مجھے تو کوئی پس پردہ دکھائی دیتا ھے۔

اگر پاکستان سے موازنہ کیا جائے ان سب مسلم ممالک کا جن ممالک کی عوام اچانک ہی اپنے اپنے حقوق کے لئیے سڑکوں پہ آگئے ہیں تو زمین آسمان کا فرق نظر آتا ھے، انکے یہ حکمران بھلے کیسے بھی ہیں مگر برسوں سے ان حکمرانوں نے اپنے عوام کو بنیادی سہولتوں سے آراستہ کیا ھوا ہے، انکے ساتھہ نہ امن امان کا مسلہ ھے نہ بجلی، گیس، پانی، مہنگائی، دہشت گردی، خود کش حملے، جان و مال کا خطرہ، چوری، ڈاکہ زنی، زنا بلجبر، اور سینکڑوں مسائل ہیں جن سے ان سب ممالک کے عوام کا دور دور تک بھی کوئی واسطہ نہیں ھے۔
پھر اچانک ایسا کیا ھوا ھے کہ ان سب کا شعور ایک ساتھہ بیدار ہوا ھے؟۔ کچھہ ممالک تو ایسے بھی ہیں جن کے حکمرانوں نے حفظ ماتقدم کے تحت اربوں ڈالر کے پیکچ اناونس کر دئیے ہیں اپنے عوام کے لئیے، جیسے کہ سعودیہ عرب کے شاہ عبداللہ صاحب کفر کی علامت امریکہ سے علاج کروانے کے بعد اور مکمل صیحتیاب ہونے کہ بعد جب وطن لوٹے تو اپنے جشن صحت کے بہانے سے انہوں نے عوام کو چھتس عرب ڈالر کا پیکچ دے دیا.
بحرحال کہنے کا مقصد یہ ھے کہ مندرجہ بالا سارے مسائل اور اس کے علاوہ  ہر وہ مسلہ جو کسی بھی انسانی معاشرے کو ممکنہ طور پہ درپیش ہوسکتا ہے پاکستان میں موجود ہے. مگر پھر بھی پاکستان کے عوام ڈھیروں کے حساب سے لعنتیں سہتے ہوئے جوتے کھاتے ہوئے زلت اٹھاتے ہوئے بھی خوشی کے ساتھہ زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ عجیب سی صورت حال ھے جو کم از کم مجھہ جیسے کم فہم کی سمجھہ سے تو باہر ھے، اگر آپ کو اس کی کوئی ٹھوس وجہ سمجھہ آتی ھے تو برائے مہربانی مجھے ضرور بتائیے تاکے میں اس الجھن سے باہر آسکوں۔

Advertisements
This entry was posted in امت مسلمہ. Bookmark the permalink.

7 Responses to مجھے تو کوئی پس پردہ دکھائی دیتا ہے

  1. ميں ايک تحرير بعنوان "تالياں بجانے والے ذرا ہوش سے” لکھنے کا سوچ رہا تھا کہ آپ نے ملتی جُلتی تحرير لکھ دی ہے ۔
    اس سب کا سبب جاننے کيلئے تھوڑا سا ماضی ميں پيچھے جايئے ۔ جارج واکر بُش کا بار بار کہنا "نيو ورلڈ آرڈر اور شرق الاوسط ميں جمہوريت”۔
    اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے يہوديوں کا حال قرآن شريف ميں واضح کيا ہوا ہے ۔ يہ لوگ منصوبہ بندی سے منافرت پھيلاتے ہيں ۔ امريکی حکومت يہوديوں کے چنگل ميں چلی آ رہی ہے ۔ صرف جان ايف کينڈی نہيں تھا تو اُس کا نتيجہ سب نے ديکھ ليا ۔
    يہوديوں کے بعد ہندو برہمن جو دراصل يہودی نسل سے ہی ہيں بھی کم نہيں
    ميں نے اپنی زندگی ميں ديکھا ہے کہ يہودی اور لالہ منصوبہ آدھی صدی پہلے بناتا ہے اور ذکر اُس وقت کرتا ہے جب منصوبہ پر عمل کرنے کا تمام انتظام کر ليا ہو ۔
    پاکستان اور شرق الاوسط کے ممالک ميں فرق يہ ہے کہ پاکستان کے سربراہ يہوديوں کے تابع ہيں اور شرق الاوسط کے سربراہان غلام نہيں ہيں

  2. fikrepakistan نے کہا:

    اجمل صاحب پہلے تو آپ سے یہ بہت افسوس کے ساتھہ یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ آپ کے نام کے ساتھہ جڑا لفظ بھوپال بھی ہنود کی سازش کا شکار ھوگیا ھے، بہت جلد مدھیہ پردیش کی سرکار بھوپال کا نام بھوجپال ( جو کے ہندوں کے کسی مذہبی پیشوا کا نام ھے) رکھنے والی ھے۔ مجھے نہیں پتہ کہ اب آپ اپنے نام کے ساتھہ جڑے اس لفظ کا کیا کریں گے۔ دوسری بات یہ کہ دنیا میں یہودیوں کی تعداد صرف ایک کروڑ چالیس لاکھہ ھے، جبکہ مسلمانوں کی تعداد ڈیڑھہ ارب ھے۔ تو اگر وہ محض ایک کروڑ چالیس لاکھہ ھوکر ہم ڈیڑھہ عرب کے خلاف سازش کرتے ہیں اور کامیاب بھی رہتے ہیں تو یہ تو ویسے ہی مسلم امہ کے لئیے ڈوب مرنے کا مقام ھے۔ تیسری بات کے کہ انہیں اپنی سازش پر عملدرامد کے لئیے غدار تو ہماری مسلم امہ سے ہی ملتے ہیں وہ بھی وافر مقدار میں تو جب ہم خود اپنی زمین کے ساتھہ غداری کرنے والے ہیں تو پھر ان سے گلہ کیسا ؟ وہ تو اپنی ازلی دشمنی نبھا رہے ہیں، یہ سازش مسلم امہ کیوں نہیں کرلیتی آخر ان کے خلاف؟۔

  3. ABDULLAH نے کہا:

    اجمل صاحب پہلے تو آپ سے یہ بہت افسوس کے ساتھہ یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ آپ کے نام کے ساتھہ جڑا لفظ بھوپال بھی ہنود کی سازش کا شکار ھوگیا ھے، بہت جلد مدھیہ پردیش کی سرکار بھوپال کا نام بھوجپال ( جو کے ہندوں کے کسی مذہبی پیشوا کا نام ھے) رکھنے والی ھے۔ مجھے نہیں پتہ کہ اب آپ اپنے نام کے ساتھہ جڑے اس لفظ کا کیا کریں گے۔

    انہوں نے کیا کرنا ہے اب تو جو بھی کریں گے ہندو بنیئے ہی کریں گے !وہ جو کہتے ہیں نا کہ پہنچی وہیں پے خاک جہاں کا خمیر تھا!!!!!!
    🙂

  4. ABDULLAH نے کہا:

    اور وہ پس پردہ آپ کے خیال میں کون ہے؟؟؟؟
    🙂
    عبداللہ

  5. fikrepakistan نے کہا:

    عبداللہ بھائی میں اس بات پر کنوینس ہوں کہ یہ جو کچھہ بھی عرب ریاستوں میں ھورہا ھے یہ انقلاب ہرگز نہیں ھے انقلاب کے لئیے ایک مخصوص ماحول ہوتا ھے جو کہ فلحال عرب ریاستوں میں نہیں ھے ہاں پاکستان میں وہ ماحول موجود ھے۔ عرب ریاستوں میں جو کچھہ بھی ھورہا ھے یہ انقلاب نہیں ھے یہ لکھا ھوا اسکرپٹ ھے اس کی اصل حقیقت بھی بہت جلد سامنے آ ہی جائے گی، جب چاند چڑھے گا تو دنیا دیکھے گی۔

  6. ABDULLAH نے کہا:

    🙂
    hmmmmmmmm

  7. ABDULLAH نے کہا:

    http://www.dw-world.de/dw/article/0,,14887092,00.html?maca=urd-rss-urd-all-1497-rdf

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s