آغا خان ہوسپٹل سے ٹی بی کا مفت علاج


کافی بلاگرز جانتے ہیں کے میں اور میرے احباب مل کر اپنی مدد آپ کے تحت ایک ویلفئیر سوسائٹی چلا رہے ہیں ویلفئیر سوسائٹی کے حوالے سے ہمارے دفتر میں اکثر مختلف بیماریوں کے مفت علاج کے لئیے کیمپنگ ہوتی رہتی ہے۔

فلحال آپ سب کے ساتھہ ایک عمدہ خبر شئیر کرنا تھی جسکا مقصد یہ ہے کے اس بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پتہ چل سکے تو ہوسکتا ہے کے آپ کے توسط سے کسی مستحق کا بھلا ہوجائے۔ آغا خان ہوسپٹل کو کسی ٹرسٹ نے بہت خطیر فنڈ مہیا کیا ہے اور اس تاکید کے ساتھہ کیا ہے کے یہ فنڈ ٹی بی کے مریضوں کے مفت علاج پر خرچ کیا جائے گا۔ ٹی بی کے حوالے سے جو بھی ٹیسٹ ہونگے جو بھی دوائیاں ڈاکڑوں کی طرف سے تجویز کی جائیں گی وہ سب آغا خان ہوسپٹل اس فنڈ سے مہیا کرے گا اسلئیے آپ سب سے گزارش ہے کے اس سہولت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بتائیں ممکن ہے آپکی تشہیر کی وجہ سے کسی مستحق کا مفت علاج ہوجائے اور آپ کے نامہ اعمال میں ثواب جاریہ کا اضافہ ہو جائے۔

کونٹیکٹ پرسن کا نام اور موبائل نمبر نیچے دیا جارہا ہے برائے مہربانی اگر آپکے رابطے میں کوئی ایسا مستحق ہو جو اس مہنگائی میں ٹی بی جیسے سنگین مرض میں مبتلا ہو تو اسے یہ تفصیلات ضرور دیجئے گا۔

موبائل نمبر 03212916727 

فرحت ملک

Advertisements
This entry was posted in کچھ اچھا سا. Bookmark the permalink.

7 Responses to آغا خان ہوسپٹل سے ٹی بی کا مفت علاج

  1. کیا آپ کو یقین ہے کہ یہ ادارہ محض خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ غریبوں کا علاج کرے گا اور اس فنڈ کو مسلمانوں کو آغا خانی بنانے میں استعمال نہیں کرے گا. کراچی میں تو انہوں نے یہ کام نہیں کیا مگر شمالی علاقہ جات میں بہت سارے مسلمانوں کو یہ آغا خانی بنا چکے ہیں.

    • fikrepakistan نے کہا:

      جواد بھائی، میرا نہیں خیال ایسی کوئی بات ہے، اور ویسے بھی یہ کام آغا خان ہوسپٹل کے انتظامیاں اپنی طرف سے نہیں کر رہی یہ فنڈ کسی ٹرسٹ کے طرف سے دیا گیا ہے، جو حضرات فیضیاب ہوئے ہیں ان سے بھی ایسی کو اطلاع بھی نہیں ملی۔

  2. اچھی خبر دينے کا شکريہ
    آغا خان يونيورسٹی ہاسپٹل کراچی کا نام پڑھتے يا سنتے ہی ميرے جسم ميں ايک جھرجھری سی آتی ہے کہ ميں بھُگت چکا ہوں ۔
    اللہ کرے تپِ دق کے مريض ان سے فيض پانے ميں کامياب ہوں

    • fikrepakistan نے کہا:

      ہوسپٹلز سے مطعلق میرا تجربہ کچھہ ایسا ہے کے جس مریض کو جہاں سے شفاء ملتی ہے وہ اس ہوسپٹل کا معترف ہوتا ہے اور جس مریض کے ساتھہ لاپرواہی برتی جاتی ہے وہ بری رائے قائم کرلیتا ہے، لیاقت نیشنل ہوسپٹل سے ایک بار نہیں متعدد بار خاصی بڑی بڑی شکایتیں رہی ہیں مجھے اور میرے احباب کو مگر وہاں سے بھی لوگ شفایاب ہوتے ہی ہیں انکے لئیے بہت اچھا ہوسپٹل ہے وہ۔

  3. Darvesh Khurasani نے کہا:

    اچھی اطلاع کا شکریہ۔ویسے یہ جواد صاحب کا خدشہ میرے ذہین میں بھی ہے ۔

  4. Abdullah نے کہا:

    سمجھ نہیں آتا کہ یہ کچھ سو کالڈ مسلمانوں کا اسلام اتنا کمزور کیوں ہوتا ہے،کہ ہر لمحہ لرزہ براندام رہتا ہے!!!!!!

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s