اللہ ہم سب کو بیماریوں سے محفوظ رکھیں


جو حضرات گردوں کے مرض میں مبتلا ہوں اور انکی بیماری ڈتیلاسز تک آگئی ہو کیونکے یہ عمل خاصہ مہنگا ہے اسلئیے اگر کسی کی قوت برداشت میں یہ خرچہ نہ ہو تو ایسے حضرات مندرجہ ذیل ادارے سے رابطہ کر سکتے ہیں یہ ادارہ ایسے مستحق مریضوں کو یہ سہولت مفت فراہم کرتا ہے۔
ایس ٹی ڈئیلاسز سینٹر
عبدالمجید صاحب سے ان نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے 021-34531551 021-34531552
اسکے علاوہ ایسے مستحق حضرات جنہیں کھانسی سے لے کر کینسر تک کوئی بھی بیماری ہو وہ کورنگی میں قائم انڈس ہوسپٹل سے رابطہ کریں وہاں ہر بیماری کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔
اسکے علاوہ جو مستحق حضرات جناح ہوسپٹل میں زیر علاج ہیں اکثر دیکھنے میں یہ آتا ہے کے جناح ہوسپٹل میں علاج تو مفت میں ہوجاتا ہے لیکن مہنگی مہنگی دوائیاں لوگوں کو خود بازار سے ہی خریدنی پڑتی ہیں، اکثر لوگوں کے علم میں یہ بات نہیں ہے کے جناح ہوسپٹل کے مین گیٹ داخل ہوتے ہیں سیدھے ہاتھہ پر ، پی اے ایف جو کے غالباَ مخفف ہے پیشنٹ ایڈز فاونڈیشن کا، یہ ایک ادارہ ہے جو کے غیر ملکی امداد سے چلتا ہے جو بھی جناح ہسپتال میں زیر علاج ہو اگر وہ ڈاکڑ کی پرسکرپشن ڈاکڑ کی اسٹامپ لگوا کر پی اے ایف سے رجوع کریں تو یہ ادارہ نہ صرف مہنگی سے مہنگی دوائیاں دینے کا مجاز ہے بلکے مہنگے سے مہنگا ٹیسٹ بھی کروا کے دینے کا مجاز ہے۔
اسکے علاوہ آنکھوں کی بیماری سے مطعلق جیسا کے موتیا وغیرہ کا آپریشن اگر کسی مریض کو درکار ہو تو ایسے مستحق افراد بھی مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں مستحق افراد کے موتیا کے فری آپریشن کی سہولت ہماری ویلفئر سوسائٹی کے پاس موجود ہے لینز سے لیکر تمام دوائیاں تک مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اگر آپ تمام بلاگرز حضرات کے علم میں ایسا کوئی مستحق مریض ہو تو انہیں یہ معلومات لازمی دیں تاکے کسی متحق کا بھلا ہوسکے۔ اسکے علاوہ اگر مریض جناح ہسپتال کے علاوہ کہیں اور زیر علاج ہے اور وہ دوائیاں اور ٹیسٹ کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا تو ایسے حضرات کے لئیے میرا موبائیل نمبر حاضر ہے وہ مجھہ سے رابطہ کریں میں اپنی ویلفئیر سوسائٹی کے توسط سے ایسے حضرات کے لئیے دوائیاں اور ٹیسٹ کا بندوبست پی اے ایف سے ہی کروا دونگا۔ یہ المیہ ہے ہمارا کے بغیر جان پہچان کے ہمارے ملک میں کم از کم کسی غریب کا بھلا تو ممکن نہیں ہے، آپ تمام بلاگرز سے التماس ہے کے اگر آپکے علم میں ایسا کوئی معاملہ آئے تو ایسے مستحق افراد کو یہ تمام معلومات لازمی فراہم کریں اللہ ہم سب کے حق میں انشاءاللہ بہتری فرمائیں گے، آمین۔

Advertisements
This entry was posted in کچھ اچھا سا. Bookmark the permalink.

8 Responses to اللہ ہم سب کو بیماریوں سے محفوظ رکھیں

  1. آپ نے اطلاع دے کر اچھا کيا ہے ۔ اللہ جزائے خير دے ۔ اللہ سب کو بُری بيماريوں سے بچائے

  2. عمران اقبال نے کہا:

    یہ بڑی خدمت ہے جناب۔۔۔ اللہ آپ کی کوششوں کو قبول کرے۔۔۔ اور ثوابِ دارین عطا فرمائے۔۔۔

  3. Abdullah نے کہا:

    اللہ پاک آپکو جزائے خیر عطا فرمائے،آپکی نیکیوں کوقبول فرمائے اور ہم سب کو آپ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین یا رب العالمین

  4. Ghulam Murtaza Ali غلام مرتضیٰ علی نے کہا:

    بہت شکریہ فکرِ پاکستان صاحب
    اللہ کریم اپنے حصے کی یہ شمع جلانے پر آپ کو جزائے خیر بخشے۔ اورپوری قوم کے حوالے سے جن قائدین کا یہ اصل فرض ہے اُنھیں اسے پہنچاننے اور پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

  5. fikrepakistan نے کہا:

    آپ تمام حضرات کی نیک تمناوں اور دعاوں کا بہت بہت شکریہ۔

  6. میں نے چاہا اس عید پر
    اک ایسا تحفہ تیری نظر کروں
    اک ایسی دعا تیرے لئے مانگوں
    جو آج تک کسی نے کسی کے لئے نہ مانگی ہو
    جس دعا کو سوچ کر ہی
    دل خوشی سے بھر جائے
    جسے تو کبھی بھولا نہ سکے
    کہ کسی اپنے نےیہ دعا کی تھی
    کہ آنے والے دنوں میں
    غم تیری زندگی میں کبھی نہ آئے
    تیرا دامن خوشیوں سے
    ہمیشہ بھرا رہے
    پر چیز مانگنے سے پہلے
    تیری جھولی میں ہو
    ہر دل میں تیرے لیے پیار ہو
    ہر آنکھ میں تیرے لیے احترام ہو
    ہر کوئی بانہیں پھیلائے تجھے
    اپنے پاس بلاتا ہو
    ہر کوئی تجھے اپنانا چاہتا ہو
    تیری عید واقعی عید ہوجائے
    کیوں کہ کسی اپنے کی دعا تمہارے ساتھ ہے

    • fikrepakistan نے کہا:

      طارق راحیل صاحب اتنی انمول دعا کے لئیے بہت بہت شکریہ بندہ تہہ دل سے آپکا شکر گزار ہے، مجھے آپکے دو عدد میسجز بھی ملے جو کے میرے لئیے اننون نمبر تھا، مگر آج بلاگ پر آپکی دعا اور آپکا نام دیکھہ کر یاد آیا کے یہ آپ ہیں۔ ایک بار پھر عزت افزائی کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ آپکو خوش رکھیں آمین۔

  7. imran نے کہا:

    Allah pak ap ko deero khoushya atta karda
    Ameen

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s