ملالہ کہوں یا ملال؟


معصوم بچی ملالہ کو ملال میں تبدیل کرنے والے وحشی درندے جہالت کی طلب رکھنے والوں کو انسان تو کیا نیم انسان بھی نہیں کہا جاسکتا، ایک معصوم بچی کیا بگاڑ سکتی تھی ایسے درندوں کا جنکا پاکستان آرمی کچھہ نہیں بگاڑ پا رہی، وہ کیا اسباب تھے جن کے سبب ان جانورں نے اس معصوم بچی کے بھیجے میں گولی اتارنے سے بھی گریز نہ کیا؟۔

ظالم ہمیشہ بزدل ہوتا ہے ایک بچی کے فہم سے خوف زدہ درندے دعویٰ کرتے ہیں اسلام کی سربلندی کا، ان درندوں کو اسلام کے الف سے بھی حقیقی واقفیت ہوتی تو ایسا وحشیانہ فعل نہ کرتے، میرے نیی صلی اللہ علیہ وسلم تو اس دنیا کو جہالت سے نجات دلانے کے لئیے مبعوس ہوئے تھے، یہ کیسا مائنڈ سیٹ ہے جو اس معاشرے کو پھر سے اس دور جہالیت میں لے جانا چاہتا ہے جس دور جہالیت سے انسانیت کو نجات دلانے کے لئیے میرے آقا لہو لہان ہوگئے، یہ لوگ مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے لائق بھی نہیں ہیں یہ لوگ دور جہالیت کے لوگوں سے بھی بدتر ہیں کیوں کے وہ اپنی بیٹیاں اسلئیے زندہ دفنا دیا کرتے تھے کے انکے سامنے میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات اس وقت تک نہیں آئی تھیں اور جب تعلیمات آئیں تو وہ ہی لوگ زار و قطار روتے تھے کہ یہ کیا ظلم کرتے رہے ہم، یہ خود کو طالبان کہلانے والے جاہل تو دور جہالت کے ان لوگوں سے بھی بدتر ہیں کہ انکے سامنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہیں قرآن ہے اور ستم یہ کے یہ اس ہی عظیم ذات کے نام لیوا ہیں یہ طالبان نہیں ظالمان ہیں۔

کیایہ لوگ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم  کا واضع حکم نہیں جانتے کہ علم حاصل کرنا ہر مرد عورت پہ فرض ہے؟ یہ کونسے حیوان ہیں جو انکی ذہنی پرورش کررہے ہیں اور انہیں بتا رہے ہیں کے اللہ نے عورت پر مرد کو فضیلت دی ہے؟ دین کے پورے ذخیرے سے کہیں یہ بات ثابت نہیں ہوتی کہ اللہ نے مرد کو عورت پر ترجیح دی ہے، اللہ نے مرد یا عورت کو نہیں رشتوں کو ترجیح دی ہے شوہر کو اسلئیے بیوی پر ترجیح دی گئی ہے کو مرد گھرانے کا سربراہ ہوتا ہے نان نفقہ مرد کی زمہ داری ہوتی ہے یہ ہی وجہ ہے کے اللہ نے مرد کی جسمانی ساخت عورت کے مقابلے میں مظبوط بنائی ہے، حضور پاک صلی علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ ماں کی فضیلت زیادہ ہے یا   باپ کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ماں کی، پھر پوچھا، پھر فرمایا ماں کی، پھر پوچھا پھر فرمایا ماں کی، چھوتھی مرتبہ پوچھنے پر فرمایا باپ کی، ماں عورت ہوتی ہے لیکن اولاد کے لئیے اسکی فضیلت باپ سے تین درجہ زیادہ رکھی گئی ہے اسلام میں، یہ ہی وجہ ہے کے اسلام میں مرد یا عورت کی نہیں رشتوں کی فضیلت ہے۔

ان درندوں کی سمجھہ میں اتنی سی بات نہیں آتی کہ اگر عورت پڑھے گی نہیں تو ان جانوروں کی اولادیں ان سے بھی بڑی جانور نکلیں گی، لڑکی پڑھہ لکھہ کر اگر لیڈی ڈاکڑ نہیں بنے گی تو ان جانورں کے بچے کیا مرد جنیں گے؟ سینکڑوں نسوانی مسائل ایسے ہیں جنکا علاج لیڈی ڈاکڑ سے ہی ممکن ہے ایسی صورت میں بغیر علاج کے مرجانا خودکشی نہیں کہلائے گی؟۔ خودکشی اسلام میں جائز ہے کیا؟۔

الطاف حسین صاحب نے دھمکی دی کہ کے اگر علماء حضرات نے چوبیس گھنٹے کے اندر اندر ملالہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت نہ کی اور دہشتگرد طالبان کے خلاف فتویٰ نہ دیا تو وہ اتوار کو تمام علماء کو بے نقاب کر دیں گے، اس بیان کے آنے کے کچھہ ہی دیر بعد دھڑا دھڑ فتویٰ فیکڑی سے فتوے جاری ہونا شروع ہوگئے، اگر الطاف حسین صاحب یہ دھمکی نہ دیتے تو یہ فتوے نہیں آنے تھے اور ملالہ پر حملہ عین اسلامی عمل قرار پانا تھا، ویسے ایسا کیا ہے اس دھمکی کے پیچھے کے فوراً ہی الطاف حسین صاحب کے پیچھے تمام مفتی حضرات نے نیت باندھہ لی؟۔

ندا فاضلی صاحب کا ایک شعر یاد آگیا۔

اور کیا کہوں رہزن کے بارے میں کھل کر.

میر کارواں یاروں میر کارواں یاروں۔

Advertisements
This entry was posted in ہمارا المیہ. Bookmark the permalink.

21 Responses to ملالہ کہوں یا ملال؟

  1. Iftikhar Ajmal Bhopal نے کہا:

    آپ کا غصہ بجا لیکن غصے میں آپے سے باہر ہونا بھی مسلمان کی صفت نہیں ۔

  2. Dr Jawwad Khan نے کہا:

    بہت معذرت۔۔۔۔۔ مگر میں یہ گائے کا گوبر خریدنے کے لیے تیار نہیں ہوں۔۔۔۔ ملالہ ملالہ ملالہ۔۔۔۔ کان پک گئے ہیں بکواس سن سن کر۔ جیو کیا کم تھا جو آپ نے بھی راگ بھیرویں شروع کردی ہے۔
    کیا تھی ملالہ ؟ ایک 14 سال کی نا سمجھ بچی جسے یہودیوں کے آلہ کار نے ایک ہیرو بنا کر پیش کردیا۔ تاکہ وقت آنے پر اسکے خون نا حق پر اپنی دکان چمکائی جائے۔ ہزاروں لوگ مارے جا رہے ہیں۔ جن کی لاشین تک اٹھانے کے لیے کوئی سرکاری ادارہ تیار نہیں ہوتا۔ اور ایک چودہ سالہ بچی کو گولی کیا لگی ہر جگہ بھونچال آگیا۔ ہر ادارہ بشمول آرمی اسے نا صرف وی آئی پی حیثیت دے رہا ہے بلکہ اس کی وہ آئی پی حیثیت سے پہلے سے واقف ہے۔؟؟؟۔۔۔۔نواز شریف سے لیکر عمران خان اور عمران خان سے لیکر لندن والی سرکار جو سالے ایک ساتھ بیٹھ نہیں سکتے ایسے سینہ کوبی کر رہے ہیں جیسے انکی ماں مر گئی ہے؟؟؟؟ ارے اس وقت اگر بانی پاکستانی زندہ ہوتے اور ان پر اس طرح قاتلانہ حملہ ہوتا تب بھی یہ خبر اس طرح نہیں چلتی جس طرح اس وقت چل رہی ہے۔ ہر ایلا میلا چیلا آکر ٹی وی پر رو رہا ہے ۔ بند کرو یہ ڈارمے بازیاں ۔ خدا کے لیے اپنی عقلوں کو استعمال کرو۔ خدا کے لیے اپنے آپ سے سوال کرو کہ شکاری تو شکار کرتا ہے – – — کیوں ساتھ پھرتا ہے

    • fikrepakistan نے کہا:

      ڈاکڑ صاحب اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا احتجاج دیکھہ کر بھی سمجھہ نہیں آرہی بات کہ جو ناسور انس سو اسسی میں ایجنسیوں اور نام نہاد ملاوں نے لوگوں کے دماغ میں گھسایا تھا اب قوم اس جہالت سے باہر آرہی ہے اب لوگ مزید مذہب کے نام پر فساد نما جہاد کے نام پر بیوقوف بننے کو تیار نہیں ہیں، تو خدارا آپ بھی ایسے لوگوں کی آلا کاری سے نکل آئیے ورنہ آپ کا شمار بھی ان ہی لوگوں میں ہوگا جو شکاریوں کے ساتھہ ہوا کرتے ہیں۔

      • اسد حبیب نے کہا:

        ملالہ کی موت کا جہاد سے کوئی تعلق؟ جہاد ہوتا کیا ہے جانتے ہیں آپ؟ ایویں ہر بات کا ایک ہی جواب نہ نکالا کریں۔ ملالہ کی جگہ اگر کوئی عائشہ مر جاتی تو کیا اس پر بھی یہ سب کچھ ہوتا۔؟

      • fikrepakistan نے کہا:

        جہاد کا مطلب تو پورے پاکستان میں کوئی نہیں جانتا، جو انسان اس ملک میں جہاد اکبر کررہا ہے یعنیٰ عبدالستار ایدھی، لوگ تو اسے بھی نہیں بخشتے اسے بھی امریکی ایجنٹ بنا دیتے ہیں بند ذہنیت والے لوگ۔ میں تو منتظر ہوں جلد سے جلد ان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا، اللہ جلد سے جلد یہ آپریشن شروع کروائیں، آمین۔

  3. عمران اقبال نے کہا:

    فکرِ پاکستان صاحب۔۔۔ میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔۔۔ اور اپنی رائے کچھ اس طرح سے دینا چاہتا ہوں کہ طالبان ہوں یا کوئی بھی عام مسلمان، سب اتنا ضرور جانتے ہیں کہ علم حاصل کرنا ہر مرد اور "عورت” پر فرض ہے۔۔۔ اور طالبان چونکہ اسلام کے نام پر جنگ افغانستان میں کر رہے ہیں۔۔۔ اس لیے اس طرح کے پاگل پن کی توقع ان سے کرنا بیوقوفی ہے۔۔۔
    ہمیں اس جال اور دھوکے سے نکلنا ہو گا کہ ہر طرح کی دہشت، قتل و غارت اور فساد طالبان کر رہے ہیں۔۔۔ ہمیں یہ ضرور خیال رکھنا ہوگا کہ اگر ہمیں خطرہ طالبان سے ہے تو ان لوگوں سے بھی ہے جو ہنود و یہود کے پیروکار ہیں اور وہ اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے کوئی بھی اور کسی کا بھی روپ دھارنے کو تیار ہیں۔۔۔۔۔ میرا اس بات پر کامل یقین ہے کہ ملالہ پر حملہ "طالبان” نے نہیں، بلکہ "تحریک طالبان پاکستان” نے کیا ہے جو کہ نا صرف بے عقیدہ اور شیطان پرست لوگ ہیں بلکہ ان کے پیچھے چھپا امریکہ، ہندوستان اور یہود کا ہاتھ بھی سب کے سامنے واضح ہے۔۔۔ اس لیے ہر مسئلے کے زمہ دار مذہب پرست طالبان کو دینا بہتر نہیں۔۔۔

    • fikrepakistan نے کہا:

      عمران اقبال بھائی السلام و علیکم کافی عرصہ بعد آپ کو اپنے بلاگ پر پا کر خوشی ہوئی، میں آپکی بات سے بلکل متفق ہوں میں نے کبھی بھی افغانستان کے طالبان کی نائن الیون کے بعد کی جہاد کی مخالفت نہیں کی ہاں روس کے خلاف جب وہ امریکہ کے آلا کار بنے انکی اس امریکہ دوستی سے مجھے آج بھی اختلاف ہے۔ میں نے یا کسی نے بھی افغانستانی طالبان پر ملالہ پر حملے کا الزام نہیں لگایا ہم یہ ہی تو کہہ رہے ہیں کے یہ حملہ پاکستانی نام نہاد طالبان جو کے در اصل کرائے کے قاتل ہیں اور نام استعمال کر رہے ہیں اسلام کا میں ایسے نام نہاد طالبان کا دل سے مخالف ہوں یہ ہی وہ درندے ہیں جو پاکستان میں خودکش حملوں کے زمہ دار ہیں، مسلہ یہ ہے کہ جو بات آپکی سمجھہ میں آگئی ہے وہ بات باقی لوگوں کی سمجھہ میں کیوں نہیں آرہی؟ اس ہی بلاگ پر ایسے بہت لوگ موجود ہیں جو ان دہشتگردوں کی حمایت کر رہے ہیں اور آپ غور کریں تو آپکو اندازہ ہوگا کے ان دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کا تعلق کسی نہ کسی طرح جماعت اسلامی اور فضل لرحمان گروپ سے ہوتا ہے، اور یہ ہی دو تنظیمیں ہیں جنہوں نے ابھی تک ملالہ پر حملے کی مذمت نہیں کی۔ اب آپ خود اندازہ کرسکتے ہیں کے کون ان دہشتگردوں کی مدد کر رہا ہے۔

      • عمران اقبال نے کہا:

        جناب اعلیٰ، میرا تعلق کسی مذہبی جماعت سے ہر گز نہیں۔۔۔ لیکن میں جماعت اسلامی کے بارے میں آپ کی رائے سے ضرور اختلاف رکھتا ہوں۔۔۔ اور میرے پاس اسے ثابت کرنے کی کوئی لاجک نہیں بس جماعتِ اسلامی کے بارے میں کچھ معلومات رکھنے کے باعث ضرور ایسا کہہ رہا ہوں۔۔۔

      • fikrepakistan نے کہا:

        عمران اقبال بھائی میں آپکی رائے کا احترام کرتا ہوں میں نے تو وہ ہی کہا ہے جو زمینی حقائق بتا رہے ہیں۔

    • اسد حبیب نے کہا:

      یہ کی نا اصل بات!

  4. Ajaz نے کہا:

    Quit blaming it on Maulvis . it’s true interpretation of Islam. We alway.s try to show softer version of Islam. Reality is equally otherwise.
    Ajaz Latif

    • Can you please elaborate your ideas? Well, if you are defending Maulavis, then I think you have not read the history of Islam. The misfortune of Muslims is that whenever they have faced some calamity, it was from their own brother Muslims.

      However, unlike the common anger against Maulavis, I have sympathy for them. I understand that if they have been like this, it is the fault of our society. If we want to change Pakistan, first we have to change ourselves. And for that, we have to understand that Holy Prophet (SAWAW) said, Talb-ul-ilmi (Acquiring Knowledge) FAREEDATUN (is obligatory) ‘ala kulli (on every) Muslimin (Muslim man) wa Muslimatin (and Muslim woman).

      • Ajaz نے کہا:

        When was last time a maulvi was convicted of misinterpretation of Islam. It has never happened. Because inside our hearts we know that it is the truth. Islam is the greatest threat to that region. It’s the only religion which does not keep itself to itself self but likes to touch and govern other people too. No other religion talks down other religions but Islam. Hindus never claim officially bad things about Islam or so is Christianity or Judaism. But Islam tells openly not to befriend them or trust them or bared like they changed their books. So as you sow, so shall you reap.

    • Well, if Maulavis never misinterpreted Islam, from where did these dozens of sects came? From where did those more than 40,000 fake Ahadith arose? Imam Bukhari collected 300,000 Ahadith and just added 2,500 (4,000 with repetitions) in his Sahih. What about the rest 297,500 Ahadith? Who created those Ahadith on the orders of different rulers. Who gave the fatwa that the murder of Imam Hussain was allowed? All those were Maulavis. If Maulavis are TOTALLY INNOCENT, then from where did 40,000 fataawa delivered in Baghdad to save the Caliph? Why there are hundreds of translations of ONE Holy Qur’an? Why do a translation totally oppose other translations in same verse? For Maulavis, Allama Iqbal said,

      مدعا تیرا اگر دنیا میں ہے تعلیمِ دیں
      ترکِ دنیا قوم کو اپنی نہ سکھلانا کہیں
      وا نہ کرنا فرقہ بندی کے لیے اپنی زباں
      چھپ کے ہے بیٹھا ہوا ہنگامۂ محشر یہاں
      وصل کے اسباب پیدا ہوں تری تحریر سے
      دیکھ کوئی دل نہ دکھ جائے تری تقریر سے
      محفلِ نو میں پرانی داستانوں کو نہ چھیڑ
      رنگ پر جو اب نہ آئیں اُن فسانوں کو نہ چھیڑ

      ملا کی شریعت میں فقط مستیٔ گفتار
      صوفی کی طریقت میں فقط مستیٔ احوال
      وہ مردِ مجاھد نظر آتا نہیں مجھ کو
      ہو جس کی رگ و پے میں فقط مستیٔ کردار

      There is no doubt that Maulavis have distorted Islam. However, I also acknowledge that they are not some aliens. There are good Maulavis and bad Maulavis. But, the bad maulavis are also a part of us, came out of us. If they are bad, it is our fault. If every person just correct himself, the whole nation would be correct. All we need today is to ponder on the following verses of Allama Iqbal

      بیا تا کارِ این امت بسازیم
      قمارِ زندگی مردانه بازیم
      چنان نالیم اندر مسجدِ شهر
      که دل در سینۀ ملا گدازیم

  5. السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!
    جناب اس یہ تحریر بہت اچھی ہے لیکن اس میں ایک مسئلہ ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ نے مندرجہ ذیل حدیث کو قرآن کی آیت کہہ دیا۔ برائے مہربانی اس غلطی کو درست فرما لیں تاکہ وہ لوگ، جو کسی آیت یا حدیث کی تلاش میں مشقت میں نہیں پڑنا چاہتے، وہ گمراہ نہ ہو جائیں اور آپ کی بات پر اسے قرآن کی آیت نہ سمجھتے رہیں۔

    طلب العلم فريضة على كل مسلم و مسلمة
    علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور ہر مسلمان عورت پر فرض ہے۔

    • fikrepakistan نے کہا:

      صاحبزادہ سید شاہ رخ کمال گیلانی صاحب، یہ تحریر آدھی رات گزر جانے کے بعد لکھی گئی تھی نیند کا غلبہ تھا جسکی وجہ سے یہ کوتاہی ہوگئی تصیح کا بہت بہت شکریہ اللہ آپکو جزاء خیر عطا فرمائیں۔ آمین۔

  6. Dr Jawwad Khan نے کہا:

    ملالہ کہوں یا ملال؟
    آپ اسے کچھ نا کہیے صرف اپنی عقل کا ماتم کیجیے۔ کیونکہ روزنامہ امت نے آج ہی کی اشاعت میں آپکی عقل پر ایک زور دار طمانچہ مارا ہے۔ بہت سارے لوگوں کا خیال ہے کہ دال میں کچھ ملالہ ہے۔ لیکن اگر آپ امت کی اسٹوری پڑھہیں تو پتا چلے گا کہ یہ تو پوری دال ہی کالی ہے۔ 🙂 محترمہ اور انکے قابل احترام والد جنت مکانی رچرڈ ہالبروک سے ملتے رہے ہیں اور یہودی فلم ساز کے ساتھ مل کر فلم بھی بنوالی۔۔۔۔۔ افٖٖٖٖفففففففففففف

    پڑھتا جا شرماتا جا

    • fikrepakistan نے کہا:

      آپ جیسے بند ذہنیت لوگوں کو امت پڑھنا ہی زیب دیتا ہے، دنیا جانتی ہے جھوٹا اور منافق اخبار ہے، میں آپکو سینکڑوں تصویریں مولانا فضل الرحمان اور خود قاضی حسین احمد کی امریکی سفیروں کے ساتھہ دکھا دونگا تو پھر آپ کو یہ بھی ماننا پڑے گا کے یہ سب بھی امریکی ایجنٹ ہیں۔ دنیا نے ایواڑ دئے ہیں اس بچی کو کونسی قیامت آگی اگر وہ ہالبروگ سے مل لی تو۔

  7. Aslam نے کہا:

    ڈاکٹر جاوید صاحب معزرت کے ساتھ : یہ طماچہ بھی دیکھ لیں اور اپنے الفاظ بھی واپس لیتے جائیے…. آئیں دیکھیں کہ آپکو طماچہ کا کیا اثر ہوتا ہے ۔۔۔

  8. Aslam نے کہا:

    جھوٹ وہی بولتا ہے جو اللہ پاک کی پکڑ سے نہیں ڈرتا ؟
    امت اخبار والوں کو خدا کا خوف ختم ہوگیا ہے جب ہی جھوٹ اور بہتان لگانا انکے حلقہ میں ثواب دارین سمجھا جاتا ہے۔ فخر پاکستان بھائی کی بات سے میں متفق ہوں سچ کو آنچ نہیں؟ کیونکہ سچ کڑوا ضرور ہوتا ہے پر اکسیر کا کام کرتا ہے کیوں ڈاکٹر جاوید صاحب

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s