دنیا میں قانون اندھا ہوتا ہے ہمارے ہاں بھینگا ہے


میمو اسکینڈل

ایبٹ آباد کمیشن

اوگرا اسکینڈل

این ایل سی اسکینڈل

حج اسکینڈل

رینٹل پاور کیس

ایفیڈرین کیس

ارسلان افتخار کیس

شاہ زیب مرڈر کیس

مسنگ پرسن کیس

کراچی بدامنی کیس

اٹھارویں ترمیم کیس

اصغر خان کیس

این آر او کیس

سوئس بینک کیس

یہ وہ کیسز ہیں جنکا ہمارے بھینگے قانون نے عوام کو انصاف کی جھوٹی تسلی دینے کے لئیے پہلے تو بہت شور مچایا، ایسا لگتا تھا کے اب ان میں سے ایک ایک کیس کا فیصلہ ہوگا اور ملک و قوم کی تقدیر بدل جائے گی، لیکن نتیجہ کیا نکلا؟ ان میں سے کسی ایک کیس کا بھی فیصلہ نہیں ہوا، اور نہ کبھی ہوگا، اب آئندہ پانچ سال بھی یہ نام نہاد آذاد عدلیہ پورے پاکستانی عوام کے ساتھہ انصاف کے نام پر اس ہی طرح کے بے ہودہ مذاق کرتی رہے گی، اس قوم کے ساتھہ جس نے دن رات سڑکوں پر رہ کر ان درندوں کو بحال کروایا تھا۔

Advertisements
This entry was posted in زمرہ کے بغیر. Bookmark the permalink.

9 Responses to دنیا میں قانون اندھا ہوتا ہے ہمارے ہاں بھینگا ہے

  1. Iftikhar Ajmal Bhopal نے کہا:

    محتم میری درخواست ہے کہ نظامِ حکومت کا مطالعہ کیجئے اور اس سے قبل آئینِ پاکستان کا ۔ یہ لکھنے کی ضرورت آپ کی یہ تحریر پڑھ کر پیش آئی ۔ آئین یہاں سے پڑھا جا سکتا ہے
    انگریزی میں
    http://www.pakistani.org/pakistan/constitution/
    اُردو ترجمہ

    • fikrepakistan نے کہا:

      میں سمجھہ نہیں پایا کہ یہ لنک دے کر آپ ثابت کیا کرنا چاہ رہے ہیں، اگر تو یہ آئین ہی غلط ہے تو پھر عدالت کو فیصلہ دینا چاہییے کہ پارلیمنٹ نیا آئین ترتیب دے، اور اگر آئین میں خامیاں ہیں تو اسے دور کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں، اور اگرعدلیہ خود آئین پر عمل نہیں کر سکتی جیسا کے ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے اور اس وقت کی عدلیہ بھی کر رہی ہے تو پھر قوم کو بیوقوف بنانے کی کیا ضرورت ہے، استعفے دو اور گھر جاو ہاتھہ اٹھا کر کھڑے ہوجاو عوام کے ساتھہ کے ہم اس نظام میں ڈلیور نہیں کرستکے عہدے اور مراعتیں بھی نہں چھوڑنی اور قوم کے بے وقوف بھی بنانا ہے، یہ گندے دھندے اب بند ہونے چاہیے قوم کے سامنے پچھلے پانچ سال میں اس آذاد عدلیہ کا چہرہ واضع طور پر سامنے آچکا ہے، اب مزید قوم کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

    • Kamran Ashar نے کہا:

      boss u r right but v r the people who knowns every thing but cant do any thing

  2. آپ کی بات میں وزن ہے۔ واقعی تمام کیس ادھورے پڑے ہیں اور کسی ایک کیس میں بھی کسی کو سزا نہیں ہوئی۔

    • fikrepakistan نے کہا:

      میرا پاکستان آپ بہتر طریقے سے سمجھہ گئے ہیں، جو نہیں سمجھے وہ آنے والے پانچ سالوں میں سمجھہ جائیں گے، لیکن صرف وہ سمجھیں گے جو سمجھنا چاہتے ہین، وہ ہرگز نہیں سمجھہ سکتے جنہوں نے آنکھوں پر جانبداری کی پٹی باندھی ہوئی ہے۔

  3. Iftikhar Ajmal Bhopal نے کہا:

    گویا پورے ملک میں صرف ایک آپ ہی نیک اور ذی شعور ہیں باقی سب لٹیرے اور بے عقل ہیں ۔ آپ کی ذہنی حالت کیلئے دعا ہی کر سکتا ہوں

    • fikrepakistan نے کہا:

      میں نے ایسا ہرگز نہیں کہا حضرت، میں نے تو حقائق پیش کئے ہیں ثبوت کے ساتھہ، ایک بار پھر کہوں گا کے دلیل کا جواب صرف دلیل ہی ہوسکتا ہے، پانچ سال کی کارکردگی دیکھنے کے بعد بھی اگر آپ عدلیہ کو پاک باز سمجھتے ہیں تو پھر اسے اندھی تقلید ہی کہا جاسکتا ہے، اگر آپ جیسے لوگوں نے اس فراڈ عدلیہ کو بحال کروانے کے لئیے دن رات محنت کی ہے تو اب مان لینے میں کوئی حرج نہیں ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی تھی، بڑا انسان وہ ہی ہوتا ہے جو اپنی غلطی مان لیتا ہے۔

  4. جوانی پِٹّا نے کہا:

    چوہدری صاحب اور بقیہ منصفان کے ٹیسٹ کے لیے ارسلان افتخار کیس ہی کافی ھے۔
    عمر بننا اتنا آسان نہیں۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s