کیا جاوید احمد غامدی منکرِ حدیث ہیں؟


کیا جاوید احمد غامدی منکرِ حدیث ہیں؟

کیا جاوید احمد غامدی منکرِ حدیث ہیں؟

Advertisements
This entry was posted in زمرہ کے بغیر. Bookmark the permalink.

4 Responses to کیا جاوید احمد غامدی منکرِ حدیث ہیں؟

  1. نا صرف منکر حدیث ہے بلکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے متعلق قرآنی آیات کو بڑی مہارت سے توڑ مروڑ کر غلط معنیٰ بھی پہناتا ہے۔ مثال کے طور پر یہ ویڈیو

    • fikrepakistan نے کہا:

      جواد بھائی غامدی صاحب سے آپکے اختلاف کی وجہ میں بہت اچھی طرح سمجھہ سکتا ہوں، غامدی صاحب کیونکہ جماعتِ اسلامی چھوڑ چکے ہیں اسلئیے انکی صحیح بات بھی اب آپکو غلط ہی لگتی ہے، غامدی صاحب کے استادِ محترم جناب امین احمد اصلاحی صاحب نے جماعتِ اسلامی چھوڑنے کے بعد ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ جماعت انسان کو عقل دیتی ہے اور جب اسے عقل آجاتی ہے تو وہ جماعتِ اسلامی چھوڑ دیتا ہے۔ جو الفاظ آپ غامدی صاحب کے لئیے استعمال کرتے ہیں ایک خلقت یہ ہی سوچ اور یہ ہی الفاظ مودودی صاحب کے لئیے استعمال کرتی ہے، لیکن مسلہ یہ ہے کہ مودودی صاحب کے معاملے میں جماعتِ اسلامی کی اندھی تقلید آپکے آڑھے آجاتی ہے، وہاں آپکی اور آپکے ہمنواوں کی زبانیں گنگ ہوجاتی ہیں، اگر غامدی صاحب ابھی تک جماعتِ اسلامی سے وابسطہ ہوتے تو مودودی صاحب کی طرح غامدی صاحب کے حق میں بھی دلیلیں ڈھونڈ نکالتے ورنہ حق گوئی کے بجائے خاموشی اختیار کئے رہتے، لیجیئے پڑھئیے کہ دنیا آپکی جماعتِ اسلامی کے بانی کے بارے میں کیا کہتی ہے، اب لائیے مودودی صاحب کی ان سب باتوں کے حق میں دلیلیں۔ اگر غامدی صاحب کی فکر غلط ہے تو پھر مودودی صاحب کی فکر بھی غلط ہے، اور ایک غلط فکر رکھنے والے انسان کی بنائی ہوئی جماعت کے عقائد کیسے درست ہوسکتے ہیں؟.
      یہ اقتباسات کسی دل جلے دیوبندی، بریلوی یا اہلحدیث صاحب نے مودودی صاحب کی مختلف کتابوں سے بمہ حوالاجات جمع کرنے کے بعد اپنی بہودہ زبان میں تشریح کی ہے، یہ تحریر من و عن اسلئیے پیسٹ کی جارہی ہے کے فرقہ بندی اور مسلک پرستی والوں کے دل میں مودودی صاحب کے لئیے کیا مقام ہے وہ لوگوں کے سامنے آ سکے اور ان اقتباسات سے یہ معلوم ہو سکے کے خود مودودی صاحب ان مسلک پرستی اور فرقہ بندی والوں کے لئیے کیا رائے رکھتے تھے، آج کی جماعت اسلامی اگر حوس اقتدار میں ان ہی مسلک پرستی اور فرقہ بندی والوں کی گود میں بیٹھہ کر انکے ہاتھہ مضبوط کر رہی ہے تو کیا یہ اپنے قائد کے نظریات سے غداری نہیں ہے؟ تو اگر آج لوگ اور خود مودودی صاحب کا بیٹا یہ کہتا ہے کہ یہ مودودی صاحب کی بنائی ہوئی جماعت اسلامی نہیں ہے تو کیا غلط کہتے ہیں لوگ؟ اور میں اس وقت بہت ہی محظوظ ہوتا ہوں جب یہ فرقہ بندی والے اور جماتیئے اس بلاگ پر شیر و شکر ہو کر ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کر رہے ہوتے ہیں۔ ایسے میں سمجھہ نہیں آتی کے انکے اکابرین کی فکر پر ہنسو یا رووں.
      مودودی عقائد ::
      عقیدہ :نبی ہونے سے پہلے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے بھی ایک بڑا گناہ ہوگیا تھا کہ انہوں نے ایک انسان کو قتل کردیا ۔(بحوالہ :رسائل و مسائل ص 31)
      عقیدہ :نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق مودودی لکھتا ہے کہ صحرائے عرب کایہ ان پڑھ بادیہ نشین دور جدید کا بانی اور تمام دنیا کا لیڈر ہے ۔(بحوالہ :تفہیفات ص 210)
      عقیدہ : ہر فرد کی نماز انفرادی حیثیت ہی سے خدا کے حضور پیش ہوتی ہے اور اگر وہ مقبول ہو نے کے قابل ہوتو بہر حال مقبول ہوکر رہتی ہے ۔خواہ امام کی نماز مقبول ہو یا نہ ہو۔
      (بحوالہ :رسائل و مسائل ص282)
      عقیدہ :خدا کی شریعت میں کوئی ایسی چیز نہیں ہے ۔جس کی بناءپر اہل حدیث حنفی ،دیوبندی ،بریلوی ،سنی وغیرہ الگ الگ اُمتیں بن سکیں یہ اُمتیں جہالت کی پیدا کی ہوئی ہیں ۔(بحوالہ : خطبات ص 82)
      عقیدہ :اور تو اور بسا اوقات پیغمبروں تک کو اس نفس شریر کی رہز نی کے خطرے پیش آئے ۔
      (بحوالہ :تفہیمات ص 163)
      عقیدہ :ابو نعیم اور احمد ہنسائی اورحاکم نے نقل کیا ہے کہ ید چالیس مرد جن کی قوت حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو عنایت کی گئی تھی ۔دنیاکے نہیں بلکہ جنّت کے مرد ہیں اور جنت کے ہر مرد کو دنیا کے سو مردوں کے برابر قوت حاصل ہوگی ۔یہ سب باتیں خوش عقیدگی پر مبنی ہیں اللہ کے نبی کی قوتِ باہ کا حساب لگانا مذاقِ سلیم پر بار ہے الخ ۔(بحوالہ :تفہیمات ص 234)
      عقیدہ :قرآن مجید نجات کے لئے نہیں بلکہ ہدایت کے لئے کافی ہے ۔(بحوالہ:تفہیمات ص 321)
      عقیدہ :میں نہ مسلک اہل حدیث کو اس کی تمام تفصیلات کیساتھ صحیح سمجھتا ہوں اور نہ حنفیت کا یا شافعیت کا پابند ہوں۔(رسائل و مسائل ص 235)
      عقیدہ :23سالہ زمانہ اعلانِ نبوت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے فرائض میں خامیاں اور کوتائیاں سرز د ہوئیں ۔(قرآن کی چار بنیا دی اصطلا حیں )
      عقیدہ :جولوگ حاجتیں طلب کرنے کے لئے خواجہ اجمیر یا مسعود سالار کی قبرپر یا ایسے دوسرے مقامات پر جاتے ہیں زنا اور قتل کا گناہ کم ہے ۔یہ گناہ اس سے بھی بڑا ہے ۔(تجدید و احیاءدین ص 62)
      عقیدہ :اصولِ فقہ ،احکام فقہ ، اسلامی معاشیات ،اسلام کے اصول عمران اور حکمت قرآنیہ پر جدید کتابیں لکھنا نہایت ضروری ہے کیونکہ قدیم کتابیں اب درس و تدریس کےلئے کار آمد نہیں ہیں ۔
      (بحوالہ :تفہیمات ص 213)
      مودودی کی چند گستاخیاں اور بیباکیاں ::
      خدا کی چال :ان سے کہو اللہ اپنی چال میں تم سے زیادہ تیز ہے ۔(تفہیم القرآن پارہ نمبر 11رکوع 8)
      نبی اور شیطان:شیطان کی شرارتوں کا ایسا کامل سدّباب کہ اسے کس طرح گھس آنے کا موقع نہ ملے ۔ انبیاءعلیہم السلام بھی نہ کرسکے ۔تو ہم کیا چیزہیں کہ اس میں پوری طرح کامیاب ہونے کا دعوٰی کرسکیں ۔(ترجمان القرآن جون 1946 ءص 57)
      ہر شخص خدا کا عہد ہے :مومن بھی اور کافر بھی ۔حتّٰی کہ جسطرح ایک نبی اس طرح شیطانِ رجیم بھی ۔
      (ترجمان القرآن جلد 25عدد 1،2،3،4ص 65)
      نبی اور معیار مومن :انبیاءبھی انسان ہوتے ہیں اورکوئی انسان بھی اس پر قادر نہیں ہوسکتا کہ ہر وقت اس بلند ترین معیار کمال پررہے ۔ جو مومن کےلئے مقرّر کیا گیا ہے ۔بسا اوقات کسی نازک نفسیاتی موقع پر نبی جیسا اعلیٰ واشر ف انسان بھی تھوڑی دیر کے لئے اپنی بشر ی کمزوری سے مغلوب ہوجاتا ہے ۔(ترجمان القرآن )
      ایلچی :محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی وہ ایلچی ہیں۔جن کے ذریعہ سے خدانے اپنا قانون بھیجا ۔(بحوالہ :کلمہ طیّبہ کا معنی صفحہ نمبر 9)
      منکرات پر خاموش :مکّہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کے سامنے بڑے بڑے منکرات (برائیوں )کا ارتکاب ہوتا تھا۔مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو مٹانے کی طاقت نہیں رکھتے تھے اسلئے خاموش رہتے تھے ۔
      (ترجمان القرآن 65 ءص 10)
      محمد ی مسلک ہم اپنے مسلک اور نظام کو کسی خاص شخص کی طرف منسوب کرنے کو ناجائز سمجھتے ہیں مودودی تو در کنار ہم اس مسلک کومحمد ی کہنے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں ۔(رسائل و مسائل جلد 2ص437)
      محترم حضرات !آپ نے مودودی کے عقائد پڑھے یہی عقائد ان کی جماعت اسلامی کے بھی ہیں مودودی کے بارے میں دیوبندی مولوی محمد یوسف لُد ھیا نوی اپنی کتاب ”اختلاف اُمّت اور صراطِ مستقیم“ میں لکھتا ہے کہ مودودی وہ آدمی ہے جس نے حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر حجّۃالا سلام امام غزالی علیہ الرحمہ تک تمام عظیم ہستیوں کے ذات میں نکتہ چینی کی ہے ۔
      مودودی کی کتاب تفہیمات غلاظتوں سے بھری پڑی ہے ۔جس سے آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس کے عقائد کیا تھے ۔

  2. حضرت آپ نے تو ادھر ادھر کی باتیں شروع کردیں اور مجھ جیسے لاعلم کے نام سے منسوب ایک مضمون بھی لکھ ڈالا۔
    آپ کا فرض ہے کہ آپ دلائل سے میری بات کا رد کریں اور ثابت کریں کہ جاوید غامدی منکر حدیث نہیں ہے۔

    • fikrepakistan نے کہا:

      آپ اتنے لا علم بھی نہیں ہیں حضرت، آپکے کئے ہوئے تبصرے کے جواب میں ہی جواب دیا ہے۔ دلائل کے لئیے تو اتنا ہی کافی ہے کہ غامدی صاحب کی کتاب میزان میں ہی تقریباَ بارہ سو احادیث درج ہیں، کوئی منکرِ حدیث ہوگا تو اپنی کتاب میں بارہ سو تو دور بارہ احدیث بھی درج کیوں کرے گا؟ اور مذید تشفعی کے لئیے ویڈیو کے دونوں پارٹ غامدی صاحب کی اپنی زبانی غیر جانبدار ہوکر سن لیں تو شائد بات آپ تک پہنچ جائے۔

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s